گھر جانے کا وقت آگیا۔۔ آپریشن کے بعد شعیب اختر بیساکھی پکڑنے لگے نئی تصویر وائرل

ہماری ویب  |  Aug 18, 2022

“گھر جانے کا وقت آگیا ہے۔ میرے دوستوں کامل خان اور اسد علی کا بہت شکریہ جنھوں نے میرا خیال رکھا اور میلبورن کا ٹرپ اتنا یادگار بنایا۔ اب میں صحت ند ہو کر دوبارہ یہاں آؤں گا“

یہ کہنا ہے پاکستان کے مشہور سابق کھلاڑی اور فاسٹ بالر شعیب اختر کا جوو پچھلے کچھ عرصے سے آسٹریلیا کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ شعیب اختر نے گھٹنوں کے طویل آپریشن سے پہلے اپنے مداحوں سے دعاوں کی اپیل بھی کی تھی۔ آپریشن کے بعد بھی ان کی طبعیت کافی ناساز تھی اور وہ تکلیف میں مبتلا تھا۔

وطن واپس کا اعلان کرتے ہوئے شعیب نے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ہاتھوں میں بیساکھی تھامے ہوئے ہیں۔ شعیب اختر کے اس سے پہلے بھی 5 بار گھٹنوں کا آپریشن ہوچکا ہے اور اس بار ان کا ہونے والا آپریشن 8 گھنٹوں کا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More