موٹروے ایم 5 پر کراچی آنے والی بس کو حادثہ، 20 مسافر جاں بحق

ہماری ویب  |  Aug 15, 2022

موٹروے ایم 5 پر لاہور سے کراچی آنے والی سلیپر بس اور ٹینکر سے تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوچکے ہیں۔

جائے وقوعہ پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے تک بند رہی۔ موٹروے حکام کے مطابق ملتان اور سکھر موٹروے پر ڈائیو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔ آئی جی خالد محمود کی ہدایات پر موٹروے پولیس نے ایمرجنسی کراسسز سنٹر بنادیا۔

ترجمان نے ابتدائی طور پر بتایا کہ آگ شدید تھی اور اطراف میں موجود گاڑیوں میں بھی لگ گئی جس کی وجہ سے جلتی ہوئی گاڑیوں میں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔ پولیس نے جلتی بس سے 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو نزدیک اسپتال پہنچایا۔

حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی اور کل رات لاہور سے کراچی کیلئے 9 بجے روانہ ہوئی تھی۔ بس میں دو ڈرائیور سوار تھے۔ اسٹاف کو سکھر میں تبدیل ہونا تھا۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔ جن میں سے 2 مسافروں کو حیدرآباد اترنا تھا جبکہ 22 مسافروں کو کراچی جانا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More