بغیر مشین کے مشین جیسا باریک قیمہ ۔۔ بغیر مشین کے قیمہ نکالیں اور پیسے بچائیں، طریقہ اس ویڈیو میں دیکھیں

ہماری ویب  |  Jul 16, 2022

قربانی کے بعد گوشت کا قیمہ نکالنا بہت مشکل کام لگتا ہے۔ جن کے گھر قیمہ نکالنے کی مشین موجود ہوتی ہے ان کے لیے آسانی ہوتی ہوگی لیکن ایسے میں وہ لوگ کیا کریں جن کے گھروں میں قیمہ مشین نہ ہو؟

آج ہم آپ کو بغیر مشین کے مشین جیسا قیمہ نکالنے کا گھریلو طریقہ بتائیں گے جس کے بعد آپ کو باہر سے لمبی قطاروں میں اور مہنگے دام قیمہ نکلوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اس کے لیے آپ کو جوسر گرینڈر کی ضرورت پڑے گی جو ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے۔ سب سے پہلے گوشت کے بڑے ٹکڑوں (Pieces) کا آپ نے قیمہ بنانا ہے اس کو اچھی سے صاف کرنا ہے۔ گوشت سے سفید چھیچھڑے صاف کرنے ہیں۔

پھر آپ نے گوشت کے لمبے لمبے ٹکڑے کاٹ لینے ہیں اور چھوٹی چھوٹی بوٹیاں بنا لینی ہے۔ اس کے بعد آپ نے بوٹیاں بنا کر فریج میں 20 سے 30 منٹ تک رکھنا ہے۔ اور فریج کے اوپر والے خانے میں گوشت کے ساتھ جوسر گرینڈر اس کے ڈھکن سمیت رکھنا ہے۔

پھر بیس سے تیس منٹ فریج میں رکھنے کے بعد اسے نکال لیں اور گوشت کی بوٹیاں تھوڑی تھوڑی کر کے ڈبی کے اندر ڈالیں اور مشین کو چلائیں۔ آپ نے مشین کو تین سے چار سکینڈ تک چلا کر بند کرنا ہے پھر یہی چار سے پانچ بار عمل دہرانا ہے جس کے بعد آپ کو باریک قیمہ مل جائے گا۔ اس سے بہت اچھا قیمہ آپ دیکھیں گے جیسے مشین سے نکلوایا ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More