کل بروز اتوار بعد نمازِ عیدالضحیٰ پاکستان کے ہر شہر میں قربانی کا اہتمام پرجوش انداز میں کیا جائے گا۔ گائے ،بکرے دنبے کی قربانی کے بعد خواتین کی مصروفیات میں اضافہ ہوجائے گا کیونکہ کسی کے گھر میں کلیجی بنے گی تو کوئی پُلاو اور بریانی کے مزے اڑائے گا تو کچھ نوجوان بار بی کیو پارٹی رکھیں گے۔
لیکن قربانی کے تازہ تازہ گوشت کا مسئلہ خواتین کو درپیش ہوتا ہے اور وہ یہ کہ گوشت جلدی گلتا نہیں۔ کئی ٹوٹکے آزمانے کے گھنٹوں بعد جا کر گوشت بمشکل گلتا ہے جس کی وجہ سے کھانا تاخیر سے تیار ہوتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو گوشت منٹوں میں گلانے کا بہترین ٹوٹکہ بتائیں گے جس سے آپ کا وقت بھی بچے گا۔
کوکا کولا (کولڈ رنک) سے بھی گوشت گلایا جاسکتا ہے، جی ہاں آپ نے درست پڑھا! اس میں موجود کیمیکلز چیز گلانے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اس کے لیے 30 سے 40 منٹ تک گوشت کو کولا میں ملا کر رکھ دیں اور پھر اسے دھو کر پکائیں۔