آپ کے جسم میں ایسی کئی چیزیں موجود ہیں جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہی نہیں ہے، جیسے کہ آپ کی پلکوں میں موجود مائٹ۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
انسان کی آنکھوں کی پلکوں میں چھوٹے چھوٹے سے کیڑے موجود ہوتے ہیں جنہیں عام آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہے، یہ اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ان کو دیکھنے کے لیے مائیکرو اسکوپ کے بھی سب سے باریک لینس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
پلکوں میں موجود ان کیڑوں کو "مائٹ" کا نام دیا جاتا ہے، جو کہ عام طور پر نقصان دہ نہیں ہوتی ہیں۔ یہ عام کیڑے ہیں جو کہ انسان کی پلکوں میں موجود ہوتے ہیں، لیکن تعداد بڑھنے پر انسان کے چہرے کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔
ان مائٹس کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں، جن کی مدد سے یہ پلکوں کو باآسانی پکڑ سکتی ہیں اور نقل حرکت کر سکتی ہیں۔
لیکن یہ بات جان کر بھی ہو سکتا ہے آپ کو حیرانی ہو کہ یہی مائٹس آپ کے چہرے پر موجود خراب اور مرے ہوئے سیلز کو کھاتی ہیں، جبکہ چہرے پر موجود تھوڑے بہت آئل کو بھی کھاتی ہیں۔ یعنی ایک طرح سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ مائٹس دراصل قدرتی صاف سفائی کرنے والے کیڑے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
یہ مائٹس رات کے اوقات اپنی نقل و حرکت کو بڑھاتے ہیں اور پھر چہرے پر موجود ڈیڈ سیلز کو ختم کرنے اور چہرے کی سکن کو تازہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہی کام جو انسان آرٹیفیشل پروڈکٹس سے کرنے کی کوشش کرتا ہے، یہ مائٹس کرتے ہیں۔