رمضان کا بابرکت مہینہ اپنے ساتھ نعمتیں اور رحمتیں لے کر آتا ہے۔ ایک نیکی کا ثواب دگنا ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
رمضان کا انتظار مسلمان پورے سال کرتے ہیں، کہ کب رمضان آئے گا کب روزے رکھیں گے۔ ایک ماہ میں 30 دن ہوتے ہیں اور رمضان میں بھی 30 روزے ہوتے یں۔ اس طرح مسلمان ایک سال میں 30 فرضی روزے رکھتے ہیں۔
لیکن ایک سال ایسا بھی گزرا ہے جبکہ مسلمانوں نے ایک سال میں 42 روزے رکھے تھے۔ کیا آپ جانتے ہیں وہ کونسا سال تھا؟
42 روزے ایک سال میں؟
یہ
سال ہے 1935 ۔ اس سال یکم جنوری کو یکم رمضان تھا اور قمری سال چھوٹا ہونے کی وجہ سے بیس دسمبر میں پھر رمضان آگیا اس طرح 42 روزے رکھے گئے تھے۔
اسی طرح ماہرینِ فلکیات کی جانب سے یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ سال 2030 میں بھی دو مرتبہ رمضان آئے گا ارو کم و بیش اس سال بھی 40 سے 42 روزے متوقع ہیں۔
دبئی فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کا کہنا ہے کہ:
قمری کیلنڈر میں ایک سال میں 2 مرتبہ رمضان کا آنا کوئی عجوبے کی بات نہیں کیوںکہ قمری مہینہ ہر سال 10 سے 11دن آگے بڑھتا ہے۔