اس تصویر میں آپ کو کیا دکھائی دیا؟ جواب آپ کی ذہانت اور شخصیت کے متعلق کیا بتاتے ہیں؟ جانیے

ہماری ویب  |  Apr 19, 2022

ہماری آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے ہم اس پر یقین کرلیتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہے، لیکن بعض اوقات آنکھوں کو بھی دھوکہ ہو جاتا ہے اور ہم چیزوں کو پہچاننے میں غلطی کر جاتے ہیں۔ کچھ تصویریں تو ہوتی ہی ایسی ہیں جن میں غلطی ہو مگر کچھ تصویریں مکمل ہوتی ہیں جیسے ہم نے آپ کو ایک مکمل تصویر دکھائی ہے۔ مگر اس تصویر کو دیکھ کر سمجھنے میں مشکل ہو رہی ہوگی کیونکہ یہاں آپ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہوگا کہ جیسے کوئی شخص ہاتھوں کے بل کھڑے ہونے کی کوشش کر رہا ہے مگر ایسا بالکل نہیں ہے۔

اس میں آپ کو کیا چیز پہلے نظر آئی؟ تصویر کو غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ یہ ایک ایسی تصوراتی تصویر بنائی گئی ہے جس میں یہ دکھایا جا رہا ہے کہ اگر انسان کا سینہ، گردن یا چہرہ نہ ہوتا اور وہ دو ہاتھوں اور دو ٹانگوں کے بل کھڑا ہوتا تو ایسا ہوتا۔

سرمئی رنگ کے سکرٹ کے نیچے موجود ٹانگیں اور پاؤں ہیں جبکہ کالے رنگ کے سکرٹ کے نیچے ہاتھ ہیں۔ آپ نے بھی ہوسکتا ہے یہی خیال کیا ہو کہ ہاتھوں کے بل کھڑا کوئی انسان اس تصویر میں ہے جبکہ یہ ربڑ کا ایک سانچہ ہے جسے جاپانی ماہر نے اس انداز میں موڑا کہ یہ سب سے منفرد لگنے لگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More