عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ جب خربوزہ خریدنے جاتے ہیں تو وہ اکثر پھیکا ہی نکل آتا ہے۔ میٹھا خربوزہ خریدنے کے لیے کچھ چیزیں جاننا ضروری ہوتی ہیں جن سے آپ پھیکا خربوزہ گھر لانے سے بچ جائیں گے۔
خربوزے کے ویسے تو بہت سے فوائد ہیں لیکن اگر خربوزہ میٹھا نکل آئے تو پیسے وصول ہوجاتے ہیں۔
تاہم اگر آپ میٹھا اور پکا ہوا خربوزہ خریدنا چاہتے ہیں تو آپ چند چیزوں کے بارے میں جان لیں تو آپ خربوزے کو کاٹ کر دیکھے بغیر بھی اس پھل کو بنا کسی کنفیوژن کے خرید سکتے ہیں۔
وزن اور ساخت
خربوزہ خریدتے وقت سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کہ وہ بھاری ہو اور گول ہونا چاہیئے۔
چھلکے پر داغ نہ ہو
دوسرا آپ نے یہ چیز دیکھنی ہے کہ اس کی زرد رنگت کے اوپر کوئی داغ یا نقص موجود نہ ہو اور اس پر دیکھیں کہیں معمولی سی دراڑ بھی نہ ہو جو کہ اس کے بہت زیادہ پک کر خراب ہونے کی علامت ہوسکتا ہے۔
دبا کر چیک کریں
جب خربوزہ مکمل طور پر پک جاتا ہے تو وہ سخت ہوتا ہے اور اسے ہاتھ سے دبانا مشکل ہوتا ہے جو کہ اس کے میٹھے ہونے کی اہم نشانی ہے۔
اس کی رنگت پر غور کریں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا چھلکا صحیح معنوں میں زرد یا پیلا ہو اور اس میں سبز رنگ کی آمیزش نہ ہو، یہ بھی اس کے پکے ہوئے ہونے کی خاص نشانی ہے۔