افطار میں کتنی کھجور کھانی چاہئیں؟ کھجور کے یہ فائدے جان کر آپ سارا سال اسے اپنی غذا کا حصہ بنا لیں گے

ہماری ویب  |  Apr 02, 2022

تمام مہینوں کا سردار رمضان کے مہینے کا آغاز دنیا بھر میں ہوچکا ہے وہیں پاکستان میں آج سے رمضان کا آغاز ہوجائے گا۔

رمضان کا مہینہ یاد کر کے ہمارے ذہنوں میں نماز ، تراویح، تلاوت قرآن پاک سحر وافطار یہ سب چیزیں ذہن میں آتی ہیں جس کا سوچ کر ہر مسلمان پرجوش ہوجاتا ہے۔

افطار کا آغاز ہم کھجور سے کرتے ہیں جس کے کئی سارے فوائد ہیں۔ ماہرین کے مطابق کھجوروں کو روزانہ اپنی خوراک میں ضرور شامل کرنا چاہیے، خصوصاً سحری میں اگر 5 سے 6 کھجوریں کھالی جائیں تو دن بھر جسم میں توانائی برقرار رہے گی۔

جبکہ افطار بھی روزانہ صرف 3 کھجوروں کو کھانا صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

افطار میں 3 یا تین سے زیادہ کھجور کھائی جا سکتی ہیں۔ کھجور کھانے کے فائدے یہ ہیں کہ خون کی کمی دور کرتا ہے۔ یہ ہڈیاں مضبوط کرتی ہیں۔

افطار یا عام دنوں میں کھجور کے استعمال کے مزید فائدے یہ ہیں کہ اس سے دن بھر تھکن کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔

کھجور میں صفر کولیسٹرول ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

کھجور قبض اور معدے کی تیزابیت کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ہی اس میں 'بورون' بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیاں مضبوط بناتا ہے۔

کھجور کو بطور خوراک کھانا بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے بھی مؤثر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More