مجھے جتنا ڈانس آتا تھا میں نے کر دیا ۔۔ پی ایس ایل کے گانے پر ڈانس کر کے وائرل ہونے والا یہ لڑکا کون ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 31, 2022

کرکٹ کا کھیل پاکستانیوں کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ آج کل ملک میں میں پی ایس ایل کے سیزن 7 کے چرچے ہیں۔

اور گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران ایک لڑکے کی ویڈ خوب وائرل ہوئی، آئیے جانتے ہیں کہ یہ لڑکا کون ہے اور اس نے ایسا کیا کیا جو یہ سوشل میڈیا میں چند ہی منٹوں میں وائرل ہو گیا۔

اس لڑکے کا نام واصف ہے اور سندھ کے شہر میر پور خاص کا رہنے والا ہے جب گزشتہ روزاسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے میچ میں پانی کا وقفہ ہوا تو گروؤنڈ میں پی ایس ایل کا ترانا بجا جس پر اس لڑکے نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں ایسا ڈانس کیا جو ہر کسی کو بہت پسند آیا۔

اپنے ڈانس پر واصف کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کا دیوانہ ہوں اور جتنا مجھے ڈانس آتا تھا میں نے کر دیا اور میچ کے ہر لمحے کو میں نے اسٹیڈیم میں انجوائے کیا۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں 4 گھنٹے کا سفر کر کے میچ دیکھنے آیا ہوں، صبح 7 بجے کا اٹھا ہوا ہوں اور میچ کی وجہ سے ہی ابھی تک سویا نہیں۔ بس اب تو ایک ہی خواہش ہے کہ میرا فیورٹ پلیئر شرجیل خان ہے ان سے ملاقات ہو جائے تو اچھا ہے۔

واضح رہے کہ ان کے شاندارڈانس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے آپ نیچے دیے گئے ٹویٹ اور تصاویر ملحاظ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More