سرلنکا کرکٹ ٹیم پر 2009 میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی شائقین کیلئے ایک عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ دروازے بند ہوگئے تھے۔ مگر وقت اور حالات بہتر ہونے پر کچھ چھوٹی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا۔ تاہم نئے آنے والے سال 2022 میں دنیا کرکٹ کی 3 بڑی ٹیمز پاکستان کا دورہ کریں گی، جس کی تفصیلات پی سی بی نے جاری کردی۔
پی سی بی کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے پاکستان میں 2022 ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔
پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز
مارچ اور اپریل 2022 کے مہینے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے میچز اور 1 ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔
جبکہ جون میں ویسٹ انڈیز، پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
ستمبر کے مہینے میں 7 ٹی ٹونٹی میچز انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
تاہم انگلینڈ کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز دسمبر کے مہینے میں کھیلی جائے گی۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں وہ 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ 2023 اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کھیلا جائے گا۔