شدید بیماری میں مبتلا عمر شریف ۔۔ حکومت نے ان کا علاج کس ملک میں کروانے کا فیصلہ کر لیا؟

ہماری ویب  |  Sep 10, 2021

پاکستان کے کامیڈی کنگ عمر شریف کے علاج کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے اہم اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مواصلات ڈاکٹر شہباز گل نے جمعرات کے روز کہا کہ وفاقی حکومت بیمار مشہور پاکستانی کامیڈین عمر شریف کے طبی علاج کے لیے اقدامات کرے گی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کو بیمار دیکھ کر انہیں بہت دکھ ہوا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ان کا پیغام کل وزیراعظم عمران خان کو بھیجیں گے۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ عمر شریف کے طبی علاج کے لیے جو ہوسکے گا ہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بتایا جارہا ہے کہ عمر شریف کا علاج امریکا، جرمنی، سعودی عرب میں ہوسکتا ہے، کل صبح ہی سعودی اور جرمن سفارتخانے سے رابطہ کرکے اقدامات اٹھائیں گے۔

دوسری جانب اب سے کچھ منٹ قبل معروف ٹی وی اینکر وسیم بادامی کی جانب سے عمر شریف کے علاج کے حوالے سے فیسبک پر ایک پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے وزیرعظم صاحب کے آفس سے فون آیا ہے جنہوں نے عمرشریف صاحب کے جلد بیرون ملک سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں معروف کامیڈین عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے سوشل میڈیا پر والد سے متعلق چلنے والی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کا علاج جاری ہے۔ بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More