دلیپ کمار کی اہلیہ سے متعلق افسوسناک خبر۔۔ سائرہ بانو طبعیت خرابی کے باعث آئی سی یو منتقل

ہماری ویب  |  Sep 01, 2021

مرحوم بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو طبعیت خرابی کے باعث ممبئی کے مقامی اسپتال داخل ہوگئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ اداکارہ سائرہ بانو بلڈ پریشر کے مسائل کی شکایت ہونے پر گزشتہ تین روز سے اسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔

ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل سائرہ بانو کی طبعیت سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ اب وہ پہلے سے بہتر ہیں لیکن ان کا بلڈ پریشر نارمل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں آج آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سائرہ بانو اسی اسپتال میں ایڈمٹ ہیں جہاں ان کے مرحوم شوہر اداکار دلیپ کمار کو داخل کیا گیا تھا۔

خیال رہے سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی شادی سن 1966 میں ہوئی تھی جبکہ 7 جولائی کو بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کرگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More