ماں اور بیٹی دونوں کم عمر میں بیوہ ہوگئیں ۔۔ مشہور اداکارہ غزالہ جاوید کی زندگی کے کچھ ایسے سچ جو ہر کسی کو غمزدہ کردیں

ہماری ویب  |  Aug 07, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ اور کامیڈین غزالہ صدیقی کو کون نہیں جانتا یہ ہمیشہ اپنے ہنسنے مسکرانے اور مزاحیہ لہجے سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی ہیں، کچھ دن قبل یہ ندا یاسر کے شو میں نظر آئیں ان کے ساتھ ان کا بیٹا بالاج بھی تھا، یہ آج بھی ماضی کی طرح منفرد اور دلچسپ انداز سے مزاق کرتی نظر آئیں اور اپنے بچوں کے بارے میں بتاتے ہوئی دکھائی دیں۔

غزالہ جاوید کی کم عمر میں شادی ہوئی اور بچے چھوٹے تھے کہ جوابی میں ہی ان کے شوہر کا انتقال ہوگیا اور انہوں نے اکیلے ہی اپنے بچوں کی کفالت کی ان کو پالا پوسا، 1999 میں انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا اغآز کیا۔ غزالہ کی زندگی میں جہاں سکرین پر قہقہے ہیں، وہیں انہوں نے اتنی مشکلات کا سامنا کیا وہ کسی کو نہیں معلوم۔ غزالہ کی بیٹی کی جب شادی ہوئی تو 2 بچے خدا نے عطا کیئے، مگر بیٹی بھی ماں کی طرح چھوٹی عمر میں بیوہ ہوگئی۔

یہ خبر ان کے گھر پر قیامت برپا کرگئی، غزالہ ایک شو میں کہتی ہیں کہ: '' مجھے نہیں معلوم تھا کہ قسمت ایک مرتبہ پھر وہ ساری چیزیں دہرائے گی جو میرے ساتھ ہوا، وہی میری بچی کے ساتھ بھی ہوا۔ ''

اداکارہ غزالہ نےکبھی کسی سے کوئی شکایت نہ کی اور ہمیشہ اپنی محنت اور لگن سے کام کرکے اپنے بچوں کو اتنا پڑھایا لکھایا، ایک پروگرام میں انہوں نے کہا تھا کہ: '' میرے جیسا ہنسنے اور ہنسانے والا ہر شخص خوشحآل زندگی نہیں گزارتا، کس قرب میں ہم مبتلا ہیں، کوئی داد رسی کرنے والا بھی نہیں، میں دعا کرتی ہوں کہ خدا سب کی مشکلیں آسان کرے۔ ''

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More