کیا آپ اس معصوم سی بچی کو پہچان سکتے ہیں کہ یہ آج کی کونسی مشہور پاکستانی اداکارہ ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 07, 2021

سوشل میڈیا اور سیلیبرٹیز کا رشتہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے چاہنے والے وہ مداح جو انہیں کے نام سے منسوب اکاؤنٹس بنا کر اداکاروں کی پرانی سے لے کر موجودہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یقیناً یہ مداحوں کی شوبز فنکاروں سے محبت کا ثبوت ہے۔

' ہماری ویب' کی جانب سے مختلف شوبز اداکاروں کی ماضی کی یادگار تصویروں پر روشنی ڈالی جا چکی ہے جو کہ ان کے مداح بےحد پسند کرتے ہیں اور بھرپور سراہتے ہیں۔

آج ہم ایک اور اداکارہ کے بچپن کی تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جن کا نام آج ہر کوئی جانتا ہے اور اکثر ہی وہ خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

تو چلیں بتایئے ذیل میں موجود تصویر میں یہ بچی آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہیں؟

مذکورہ تصویر کو غور سے دیکھیں اور پہچاننے کی کوشش کریں کہ کھلونوں سے کھیلتی لال فراک میں موجود یہ بچی کون ہے، کیا آپ پہچاننے میں کامیاب ہوگئے اگر نہیں تو ہم بتا دیتے ہیں۔

اوپر موجود تصویر میں غور سے کیمرے کو دیکھنے والی ننھی بچی اور کوئی نہیں بلکہ سب کی پسندیدہ اداکارہ علیزے شاہ ہیں۔

علیزے شاہ کئی مشہور ڈرامہ سیریلز میں جلوہ گر ہوچکی ہیں اور اکثر مختلف پراجیکٹس میں مصروف عمل دکھائی دیتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More