بادل کیسے پھٹتا ہے؟ جانیں کلاؤڈ برسٹ کے کیا نقصانات ہوتے ہیں اور اس نے پاکستان کے کن شہروں میں تباہی مچائی

ہماری ویب  |  Jul 28, 2021

بادل یعنی بادل کا پھٹنا اسے کہتے ہیں جب کسی علاقے میں بارش نارمل انداز میں برسنے کے بجائے اچانک بادل سے ٹنوں پانی گر جائے ۔ یہ ایک موسمی اصطلاح ہے جو بہت کم اور غیر معمولی صورتحال میں پیدا ہوتی ہے۔
بادل کیسے پھٹتا ہے؟ جب بادل پانی سے بھرا ہوا ہو اور فضا میں حدت بہت زیادہ بڑھ جائے تو بادل کی نچلی سطحوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور بجلی پیدا ہوتی ہے جو پانی کو پکڑ کر رکھتی ہے اور برسنے نہیں دیتی۔ جب بادل بہت زیادہ بھاری ہوجاتے ہیں تو پھٹ پڑتے ہیں اور کئی لاکھ ٹن پانی زمین پر اچانک گر پڑتا ہے
کن علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آتے ہیں پہاڑی اور صحرائی علاقوں میں مون سون کے دوران کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آتے ہیں۔ ۔ سب سے تباہ کن بادل پھٹنے کا واقعہ بھارت میں 2013 میں ہوا تھا ، جس میں کم از کم 5،400 افراد ہلاک اور 4،200 دیہاتوں میں تباہی پیدا ہوئ تھی۔ دیگر شدید بادل پھٹنے کے واقعات امریکہ، پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی پیش آئے ہیں رواں ہفتے جموں کشمیر میں بادل پھٹنے کے واقعے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 42 لاپتہ ہیں۔ آج صبح اسلام آباد میں بھی تیز بارش سے دو افراد ہلاک ہوگئے جن کو پہلے کلاؤڈ برسٹ کا واقعہ ہی قرار دیا جارہا تھا البتہ اب محکمہ موسمیات کی جانب سے متضاد بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔ 2019 میں بھی اسلام آباد میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آچکا ہے جس میں 22 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More