فریزر میں رکھا ہوا گوشت کب تک استعمال کیا جاسکتا ہے؟ جانیں گوشت سے متعلق چند ایسی باتیں جو آپ کو بیماریوں سے بچا سکتی ہیں

ہماری ویب  |  Jul 24, 2021

عید الاضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے گائے، دنبے، بکرے، اُونٹ کی قربانی کی جاتی ہے۔ اس مذہبی فریضہ کو انجام دینے کے بعد عید کی خوشیوں کو بہت اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ قربانی کا گوشت رشتہ داروں ، دوست احباب میں تقسیم کیا جاتا ہے اور گھروں میں انواع اقسام کے پکوان پکائے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ کافی عرصے تک جاری رہتا ہے۔

جیساسب جانتے ہیں کہ کہ گوشت انسانی صحت کے انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے لیکن مناسب مقدار میں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانے میں گوشت کا استعمال انسانی جسم میں پروٹین کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

گوشت صحت کا ضامن ہے لیکن گوشت کا زیادہ استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے خاص طور پر فریزر میں رکھا ہوا گوشت اس لیے عید پر گوشت کھائیں لیکن اعتدال کیساتھ بصورت دیگر زیادہ گوشت کھانا نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

متعدد طبی ماہرین ایک دن میں تقریباً 250 گرام سے زائد سرخ گوشت کا استعمال کرنے سے منع کرتے ہیں اور گوشت کیساتھ سلاد، دہی اور لیموں لازمی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

*فریزر میں فریز کیا ہوا گوشت استعمال کرنا کیسا ہے؟

قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصہ فریزر میں رکھنا مناسب نہیں ہوتا۔طبی ماہرین کے مطابق ویسے تو گوشت کو فریزر میں 6 ماہ تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے، تاہم تین ماہ بعد اس کی غذائیت کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ اگر فریزر میں رکھے گوشت کو 2 ہفتے کے اندر استعمال کر لیا جائے تو وہ تازہ گوشت کی طرح فائدے مند ہوتا ہے۔

عموماً لوگ کئی کئی ماہ فریز کرنے کے بعد قربانی کا گوشت کھاتے ہیں۔ یاد رہے 2 ہفتے سے زیادہ دن تک فریز کرنے سے گوشت میں سے پروٹین اور دیگر وٹامنز وغیرہ ختم ہو جاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ گوشت تو ہوتا ہے، لیکن اس میں پائے جانے والے قدرتی فوائد ختم ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ لوڈشیڈنگ اور بار بار فریزر کھولنے کی صورت میں گوشت کا معیار برقرار نہیں رہتا تو لہٰذا کوشش کریں کہ قربانی کا گوشت جتنا جلدی ہوسکے استعمال میں لائیں۔

کچھ گھروں میں خواتین ایسا کرتی ہیں کہ فریزر میں قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنے کیلئے اخبار کا استعمال کیا جاتا ہے، جس سے اخبار کی سیاہی گوشت پر آجاتی ہے۔ لہٰذا ایسا ہر گز نہ کریں اور فریز میں گوشت محفوظ کرنے کیلئے سفید شاپنگ بیگ استعمال کریں۔

اس حوالے سے غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت میں سے خون کو باہر نکلنے دیں اور گوشت کو دھو کر ڈیپ فریزز میں مخصوص درجہ حرارت پر کم وقت کے لیے محفوظ کریں۔ جبکہ فریزر میں گوشت ہمیشہ نچلے خانے میں رکھیں، تاکہ کھانے کی باقی اشیاء اس کی بو اور پانی سے متاثر نہ ہوں۔

*فریزز کے گوشت کے صحت پر اثرات

غذائی ماہرین کے مطابق فریز کئے ہوئے گوشت کو استعمال میں لانے سےقبل ڈی فراسٹ ضرور کرنا چاہئیے۔ جبکہ اس کو خوراک میں شامل کرنے کے بارے میں ڈاکٹروں کی رائے یہ ہےکہ زیادہ عرصے تک فریز کیا ہوا گوشت کھانے سے نظام ہضم بگڑنے کی شکایت ہوتی ہے اور اس کے زیادہ استعمال سے پیٹ کی بیماریوں کے علاوہ مسوڑھوں کی تکلیف اور جوڑوں کے درد کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے چنانچہ اس کا استعمال دیکھ بھال کر کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More