میرے چہرے کی چربی میری خوبصورتی کو کم کر رہی تھی مگر۔۔۔ جانیے یہ 5 طریقے جن سے چہرے کی چربی کو کم کیا جا سکتا ہے

ہماری ویب  |  Jul 20, 2021

چہرے کی خوبصورتی میں جہاں تازگی اثر انداز ہوتی ہے وہیں چہرے کی چربی بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ جتنی کم چربی ہوگی آپ کا چہرا اتنا ہی اچھا لگے گا۔

اکثر لوگ چہرے کی چربی کو کم کرنے کے حوالے سے کوشاں رہتے ہیں۔ آج ایسے ہی چند طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ چہرے کی خوبصورتی کو بڑھا سکتے ہیں اور چربی گھٹا سکتے ہیں۔

کارڈیو ایکسرسائز:

چہرے کی چربی کو کم کرنے کے لیے کارڈیو ایکسرسائز کار آمد ہو سکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق باالواسطہ کارڈیو ایکسرسائز چہرے کی چربی کو کم کرنے میں فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

زیادہ پانی پینا:

کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینے سے بھی چہرے کی چربی کو کم کیا جا سکتا ہے۔ زیادہ پانی کا استعمال سے کیلوریز کی مقدار کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اگر کھانا کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پی لیا جائے تو وزن کے ساتھ ساتھ چہرے کی چربی کو بھی کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

نیند پوری کرنا:

نیند ایک ایسی نعمت ہے جو کہ انسان کو صحت مند رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔ پوری نیند نہ ہونے پر ہارمونز کے لیول پر اثر ہو سکتا ہے جو کہ جسم میں بھوک کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر نیند پوری کی جائے گی تو ہو سکتا ہے ہارمونز کے لیول کو برقرار رکھنے میں مدد مل جائے اور اس سے زیادہ بھوک بھی نہیں لگے گی۔

نمک کی مقدار کو کم کرنا:

کھانے میں نمک کی مقدار کو بڑھانے سے جسم میں سوزش پیدا ہو سکتی ہے جو کہ چہرے کی چربی میں بھی اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

اگر چہرے کی چربی کو کم کرنا ہے تو نمک کی مقدار کو کم کرنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More