شہر کراچی ہو یا پھر کوئی بھی دوسرا شہر، موٹر سائیکل پر ہر تیسرا شخص سفر طے کرتا ہے۔ پاکستان میں ہر متوسط طبقے کے پاس موٹر سائیکل موجود ہے کیونکہ اسے سستی سواری مانا جاتا ہے کیونکہ یہ کم وقت میں انسان کو اپنی منزل پر پہنچا دیتی ہے۔
لیکن آج ہم موٹر سائیکل کے حوالے سے اہم بات کرنے جا رہے ہیں جس کو جان کر آپ بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ جی ہاں ! آج ہم موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو پٹرول بچانے کی چند مدد گار ٹپس بتائیں گے جس کے بعد آپ اپنا سفر طویل بنا سکیں گے۔
1- رفتار پر کنٹرول
بہت سے افراد موٹر سائیکل کو جہاز سمجھتے ہیں اور جہاں انہیں سڑک خالی نظر آتی ہے تو وہ اپنی موٹرسائیکل کی رفتار کو بڑھا لیتے ہیں ایسا کرنا غلط ہے اور پٹرول کا ضیاع ہے۔ایک ہی رفتار میں بائیک چلانا پٹرول خرچ سے بچا سکتاہے، کیونکہ موٹر سائیکل کی رفتار کو ایک دم تیز کرنا یا کم کرنا براہ راست موٹرسائیکل کے انجن پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے جس کی وجہ سے بائیک پیٹرول زیادہ پینا شروع کردیتی ہے۔ لہٰذا بائیک چلاتے ہوئے اس بات کا خیال لازمی رکھیں۔
2- گئیرنگ
کچھ افراد تیزی کے ساتھ گئیر بدلتے رہتے ہیں کیونکہ انہیں گئیر تبدیل کرنے کا درست وقت نہیں معلوم ہوتا۔ بار بار گئیر تبدیل کرنا اور ایکسیلیٹر اور کلچ کو دبانا پٹرول ضائع ہونے کا سبب بنتا ہے۔ کوشش کریں کہ اس چیز سے گریز کریں تاکہ آپ کے پیسوں کی بچت ہو سکے۔ اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ نیچے (لور گئیر) والے گئیر کو زیادہ دیر تک نہ استعمال کریں۔
3- ایکسیلیٹر
سختی سے ایکسیلیٹر کو دبانا پیٹرول تیزی سے ضائع کرتا ہے، کوشش کریں کہ ایکسیلیٹر کا استعمال نرمی کے ساتھ کریں ورنہ موٹرسائیکل میں کوئی بڑی خرابی بھی ہو سکتی ہے جو کہ آپ کہ خرچے کا باعث بن سکتی ہے۔
4- بریک
پیڈل بریک کو بار بار دبانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے انجن پر فرق پڑتا ہے اور اس سے بائیک پیٹرول زیادہ پیتی ہے۔
5-ائیر فلٹر
اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ ائیر فلٹر کو بلاک ہونے سے روکیں، اس سے آپ کی بائیک خراب بھی ہو سکتی ہے اور پیٹرول بھی ضائع ہو سکتا ہے۔