اب شوگر چیک کروانے کے لیے خون کی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ جانیں شوگر چیک کرنے کے لیے ماہرین نے کون سا نیا طریقہ بتا دیا؟

ہماری ویب  |  Jul 17, 2021

پہلے شوگر چیک کروانے لیے ڈاکٹرز خون نکالتے تھے لیکن اب ایک آسٹریلوی ماہر یننے ایسا طریقہ ڈھونڈ نکالا جس کے لیے خون کی نکالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

آسٹریلیا کے ماہرین کی جانب سے ایک ایسا حیران کن طریقہ تلاش کیا گیا ہے جس کے بعد شوگر چیک کرنے کے لیے خون نہیں بلکہ مریض کے لعاب سے ہی بلڈ شوگر لیول کی جانچ کرلی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ طریقہ آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیو کاسل کے ماہرین نے نکالا گیا۔

آسٹریلوی ماہرین نے چھوٹی انگلی کے سائز کی خاص پٹی (اسٹرپ) بنائی ہے، جس پر اگر کسی فرد کاتھوک لگایا جائے تو خون میں گلوکوز کی مقدار پتہ چل سکے گی۔

ماہرین کے مطابق مریض جب اس پٹی پر اپنی زبان کو رکھے گا تو شوگر کا نتیجہ اُسے اسمارٹ فون کی ایپلیکیشن کے ذریعے معلوم ہوجائے گا۔

اس دلچسپ اسٹرپ کو بنانے والی ماہرین کی گروپ ٹیم کے پروفیسر دستور نے کہا کہ اس پٹی میں ایسے انزائم کو شامل کیا گیا ہے، جس کی مدد سے گلوکوز کی مقدارآسانی کے ساتھ چیک کیا جاسکے گا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ شوگر چیک کرنے کی مشین میں بھی اسی طرح کے مرکب شامل کیے جاتے ہیں۔ پروفیسر کے مطابق اسٹرپ میں موجود الیکٹرانک مواد سیاہی پر مشتمل ہیں، جس کی مدد سے مزید اسٹرپ تیار کرسکیں گے۔

مزید انہوں نے بتایا کہ اس اسٹرپ کی مدد سےصرف شوگر ہی معلوم نہیں ہوگی بلکہ کووڈ ٹیسٹ، الرجی، ہارمون اور کینسر کی تشخیص کرنے میں بھی مدد مل سکے گی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More