ہم نے چاند پر اپنی زمین 20 لاکھ کی خریدی ہے اور یہ ۔۔ چاند پر گھر خریدنے والے لوگوں کو ان کا گھر کب ملے گا اور اس میں کیا کیا چیزیں ہوں گی؟

ہماری ویب  |  Jul 14, 2021

زمین پر گھر خریدنا اب ہر کسی کی پہنچ میں نہیں رہا ہے اور اگر واقعی کوئی اپنی مرضی کا گھر خریدنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن اب جیسے حال ہی میں آپ نے سنا ہوگا کہ 3 کروڑ کا گھر خریدا، مگر نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ نے گرانے کا حکم دے دیا اور آج بھی ان کی سماعت چل رہی ہے، اتنا مہنگا گھر خرید لیا تو اب ٹوٹنے کا ڈر ہے، ایسے ہی کئی معاملات ہیں جو زمین پر گھر خریدنے پر آپ کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اب چونکہ دنیا ایڈوانس ہوگئی ہے، بالکل اسی طرح پاکستانی بھی ایڈوانس ہوگئے ہیں۔ اب زمین پر نہیں چاند پر گھر لے رہے ہیں اور آپ کو حیرانی ہوگی کہ گھر اتنا سستا کہ سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔

زمین پر اگر کوئی ایسی جگہ ہو جہاں پہاڑ بھی ہوں، جھیلیں بھی ہوں اور درمیان میں آپ کا گھر ہو اور ایسا خوبصورت منظر ہوگا تو یقیناً ایسا گھر آپ کو کروڑوں روپے میں ہی ملے گا، مگر چاند پر یہ گھر صرف 45 ڈالر یعنی 7 ہزار چار سو بیالیس روپے میں مل سکتا ہے، لیکن اگر مزید اچھی لوکیشن پر گھر چاہیئے تو چاند کا علاقہ '' سی آف ویپرز ''پر آپ کو خوبصورت ترین نظارے اور پرائم لوکیشن پر ایک ایکڑ کا گھر بآسانی 5 لاکھ تک مل جائے گا۔

لاہور کے ازرام علی نے مہتاب پر پانچ ایکڑ زمین پچھلے سال خریدی تھی۔ حال ہی میں انھیں گھر کی ملکیت کے کاغذات موصول ہوئے ہیں جس میں پلاٹ کی رجسٹری، اس کی سیٹلائٹ تصویر اور جگہ کے بارے میں معلومات دی گئی ہے۔ انہوں نے 20 لاکھ 7 ہزار 3 سو 35 روپے میں یہ جگہ خریدی تھی، جس پر رجسٹریشن درخواست اور ڈاکیومینٹیشن کے اضافی پیسے لگے تھے۔ اب بات یہ ہے کہ کیا واقعی ان کو چاند پر موجود ان کے خریدے ہوئے گھر میں رہنے کی جگہ ملے گی یا صرف ایک افسانہ ہے؟

چاند پر زمین بیچنے والے امریکی ادارے لونا سوسائٹی انٹرنیشنل کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ: '' دوربین کی مدد سے چاند پر گھر خریدنے والوں کو بآسانی گھر نظر آئے گا اور جو ڈسپلے ڈسک ان مالکان کو دی گئی ہے وہ ان کے گھر کی لوکیشن اور اطراف کے حصے کو دیکھنے میں مدد کرے گی۔ جوں ہی امریکی ادارے چاند پر لوگوں کو لے جانے کا خلائی سفر شروع کریں گے تو ہر وہ شخص جو اپنے پلاٹ کا مالک ہے، اس کو وہاں جانے میں کوئی مسائل نہیں ہوں گے، کیونکہ اب چاند پر 60 لاکھ سے زائد کی زمین بیچ دی گئی ہے۔ اس پر رہنے کا موقع بھی جلد ہی لوگوں کو ملے گا۔ ہم ایسے اقدامات میں لگے ہوئے ہیں جو چاند پر زندگی کو زمین کی طرح آسان کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More