ہر پھل میں قدرت نے شفاء رکھی ہے جس کو کھانےسے مختلف بیماریوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ انہی پھلوں میں کھجور بھی شامل ہے جس کو ہم رمضان المبارک کے مہینے میں افطار میں کھاتے ہیں۔
کھجور ایک بہترین پھل ہے جو غذائیت سے بھرپور مانا جاتا ہے اور اس پھل کو استعمال ہر فرد کو لازمی کرنا چاہیئے۔
اور جیسا کہ سب ہی کو معلوم ہے کہ مذکورہ پھل کھجور ہمارے نبی پاک ﷺ کو بھی بہت پسند تھی اور ان کی سب سے پسندیدہ کھجور کی قسم اجوہ تھی۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ افطار کے علاوہ عام دنوں میں بھی روزانہ صرف 3 کھجوروں کا استعمال کرنے سے کتنا فائدہ ہوتا ہے؟
آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
1- خون کی کمی کو پورا کرتی ہے
خون کی کمی کا شکار افراد کے لیے کھجور انتہائی معاون پھل ہے اور نہیں روزانہ دن میں تین کھجور کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے۔ کھجور ہمارے اندر آئرن کی سطح کو بڑھاتی ہے، جس سے خون کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
2- ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں
کھجور کھانے سے ہڈیاں مضوط رہتی ہیں اور خاص کر بوڑھے افراد کو کھجور لازمی کھانی چاہیئیں کیونکہ بڑی عمر کے افراد میں ہڈیوں کا مسئلہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کھجوروں میں کاربن موجود ہے جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دفراہم کرتا ہے۔
3- ہاضمے کے لیے مفید تر
کھجور میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ نظام ہاضمہ کے مناسب افعال کے لیے بہت ضروری جز ہے۔ برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا کہ جو لوگ روزانہ کھجور کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کا نظام ہاضمہ دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔
4- دل کی بیماری کے لیے فائدہ مند
ایک ریسرچ کے مطابق دریافت کیا گیا کہ کھجوریں ٹرائی گلیسڈر کی سطح اور تکسیدی تناﺅ کو کم کرتی ہیں، یہ دونوں امراض قلب کی وجہ بننے والے مرکزی عوامل ہیں، کھجوروں میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کی سطح کم کرتی ہے جس سے فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
5-کینسر کا خطرہ کم کرے
کھجوروں کو کھانے کی عادت ہاضمے کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور معدے میں نقصان دہ بیکٹریا کی مقدار کم کرتی ہے جن کا آنتوں میں پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا کہ جو لوگ کھجوروں کو کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان کے معدے میں فائدہ مند بیکٹریا کی نشوونما ہوتی ہے جو آنتوں میں کینسر زدہ خلیات کو پھیلنے سے بچاتا ہے۔