ہزاروں روپے بچائیں اور ! ٹینک کی صفائی کے مہنگے خرچے سے بچیں اور جانیں گھروں میں پانی کا ٹینک صاف کرنے کے 3 آسان طریقے

ہماری ویب  |  Jul 10, 2021

ہم میں سے زیادہ تر لوگ گھروں میں استمال ہونے والے پانی کی صفائی پر خاص توجہ دیتے ہیں جس سے ہمارا کھانا پینا عام ہوتا ہے۔ لیکن ہم پانی کے ٹینک کی صفائی پر شاذ و نادر ہی توجہ دیتے ہیں جہاں پانی ذخیرہ ہوتا ہے۔

ہم روزانہ ٹینک کا پانی برش کرنے اور نہانے، صفائی اور کپڑے دھونے اور گھر کے دوسرے کاموں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پانی کے ٹینک کی دیواروں اور چھت پر کائی کی میٹی پرت جم جاتی ہے جو پانی کو آلودہ کرنے کا سبب بنتی ہے اور اسے استعمال کے لئے نا مناسب بنا دیتا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ اس پانی میں جراثیم اور بیکٹیریاز کی افزائش کا عمل شروع ہوجاتا ہے جس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور ہم بیمار ہوجاتے ہیں۔ اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ ہماری لاعلمی اور غفلت سے ہمارے گھر والوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

بہت سے لوگ واٹر ٹینک کی صفائی کے لیے باہر سے واٹر ٹینک کلینگ سروس سے رجوع کرتے ہیں جو صفائی کے لیے ہزاروں روپے وصول کر لیتے ہیں لیکن آپ یہ کام تھوڑی سے محنت کر کے ازخود انجام دے سکتے ہیں اور اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں۔

لیکن یہاں پریشانی کی کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو گھروں میں موجود پانی کے ٹینک صاف کرنے کے پانچ آسان طریقے بتائیں گے۔

پانی کے ٹینک کی صفائی ہر سال لازمی کرنی چاہیئے۔

1- سب سے پہلے آؤٹ لیٹ والو کے ذریعے پانی اچھی طرح صاف کریں۔ بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانی کسی بھی طرح پھیلاؤ اور جگہ جگہ گرنے کا سبب نہ بنے۔ باقی پانی بالٹی میں جمع کر کے بہا دیں۔

2- سرف ایکسل مائع صابن اور بیکنگ سوڈا کا مرکب تیار کریں اور اسے ٹینک کی دیواروں پر چھڑکیں۔ صاف ستھرا برش یا کھرچنے والی اسفنج کا استعمال کرتے ہوئے، ٹینک کی دیواروں اور چھت کو اچھی طرح صاف کریں۔

3- ​ڈٹرجنٹ اور کسی بھی دوسرے صفائی ایجنٹ سے زبردستی چھٹکارا پانے کے لئے واٹر جیٹ کا استعمال کریں۔ پھر اسے آدھے گھنٹے کے لیے خشک ہونے دیں۔

ٹینک کے خشک ہونے کے بعد آپ ٹینک کو دوبارہ بھر سکتے ہیں جو اب استعمال کیلئے تیار ہوگا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More