یہ والا چیکو جان لیوا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ ۔۔ جانیں اس مزیدار پھل کے نقصان اور فائدے جو آپ کو بھی حیران کردیں گے

ہماری ویب  |  Jul 09, 2021

قدرت نے ہر پھل کو غذائیت سے بھرپور بنایا ہے جن کو کھانے کے بعد تازگی کا احساس ہوتا ہے۔ چیکو کو انگریزی میں sapodilla کہتے ہیں۔ اس کا چھلکا آلو کی طرح ہوتا ہے۔ اس میں دو سے لے کر دس تک کالے بیج موجود ہوتے ہیں۔

چیکو کا درخت سال میں دو مرتبہ پھل دیتا ہے۔ اس کا ذائقہ میٹھا اور دار چینی جیسا جب کہ شکل سیب اور ناشپاتی جیسی ہوتی ہے۔ چیکو کا ایک درخت سال میں دو ہزار پھل دیتا ہے۔

اگر یہ کچا ہوتا ہے تو اس کا ذائقہ کسیلا ہوتا ہے جب کہ مکمل پکے ہوئے چیکو میٹھے ہوتے ہیں۔ چیکو غذائی ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو چیکو کے صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات کے بارے میں بتائیں گے۔

1- یہ میٹھا پھل وزن گھٹانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے اور موٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے۔

2- چیکو کا پھل ہاضمہ کے نظام کو بہتر کرتا ہے ساتھ ہی ہر قسم کے درد سوزش کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

3-تیسرا فائدہ چیکو کھانے کا یہ ہے کہ یہ پھل قبض کے مرض سے بھی نجات دلاتا ہے اور ساتھ دیگر انفیکشن سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

4 غذائیت سے بھرپورچیکو گردوں کی پتھری خارج کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور گردوں کے دیگر بیماریوں سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے-

5- صرف چیکو ہی نہیں بلکہ چیکو کا بیج بھی فائدہ فراہم کرتا ہے۔ چیکو کے بیج کو پیس کر اگر کیڑے کے کاٹنے کی جگہ پر لگایا جائے تو سوجن کم ہوتی ہے اور راحت ملتی ہے۔

اب بات کرتے ہیں کہ کس طرح کے چیکو کھانے سے آپ کو نقصان پہنچ ہے۔

چیکو سے بہترین فوائد تب ہی حاصل ہوسکتے ہیں جب اسے پکا ہوا کھایا جائے۔ لیکن کچاچیکو کھانا انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کچا چیکو کھانے سے منہ کا السر٬ گلے میں کجھلی کا احساس اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More