خواتین ہوں یا مرد حضرات سب ہی اپنے ساتھ بیگ یا والٹ لازمی رکھتے ہیں کسی کو اس میں پیسے رکھنے ہوتے ہیں تو کسی کو دوسری ضرورت کی چیزیں رکھنی ہوتی ہیں۔ لیکن جب بیگ میں رکھی ہوئی چیزیں خراب ہونے لگیں تو آپ بھی سوچتے ہوں گے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے
ایسی ہی ایک خاتون کی کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو اپنے بیگ میں حسبِ معمول ضرورت کی ہر چیز رکھتی تھیں اور انہوں نے بیگ بھی چمڑے کا لیا ہوا تھا مگر کچھ وقت کے بعد ان کے بیگ میں رکھے ہوئے ضروری کاغذات، کاسمیٹک اور بیگ کے اندر کا کوور خراب ہونے لگا جس پر وہ پریشان ہوگئیں کیونکہ انہوں نے بہت احتیاط سے چیزیں رکھی ہوئی تھیں۔
خاتون کہتی ہیں کہ پھر میں نے اپنے بیگ میں پودینے کی کچھ خشک پتیاں بیگ میں رکھنا شروع کردیں کیونکہ مجھے میری سہیلی نے یہ ٹپ بتائی تھی کہ اکثر اوقات ہمارے چمڑے اور پلاسٹک کے بیگوں میں نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کے اندرونی کوور اور کاغذات خراب ہونے لگتے ہیں اس لئے خشک پودینے کی پتیاں بیگ کو بھی لمبے عرصے تک خراب ہونے سے بچاتی ہیں اور اندر موجود سامان کو بھی اور جو سب سے اہم فائدہ ہے وہ یہ ہے کہ بیگوں میں رکھی ہوئی چیزوں کی مہک آنے لگتی ہے تو یہ پودینے کی پتیاں اس مہک کو بھی دور کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔
ایک پلاسٹک کی تھیلی میں پودینے کی پتیاں ڈالیں اور انہیں بیگ میں رکھ لیں پھر آپ بیگ کہیں۔ بھی کھولیں اس میں سے فریشنر کی مہک آئے گی۔ اور چیک بک بھی رکھ لیں یہ بھی ٹھیک رہے گی۔