ناخن کے سفید دھبے یا پھر زبان کا رنگ بدل جانا ۔۔ جسم میں ظاہر ہونے والی 4 تبدیلیاں کون سی ہیں جو ان خطرناک بیماروں کی طرف اشارہ کرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 09, 2021

انسان کب کس موذی مرض میں مبتلا ہوجائے کچھ کہا نہیں جاسکتا لیکن بیماری سے قبل کچھ علامات ظاہر ہونے سے آپ کی بیماری میں مبتلا ہونے کی طرف اشارہ کر دیتی ہیں۔

صحت برقرار رکھنے اور مختلف قسم کی بیماریوں سے بچنے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ انسان طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر سے رابطے میں رہے اور چیک اپ کرواتا رہے۔

آج ہم جانیں گے انسانی جسم پر ظاہر ہونے والی چند ایسی علامات کے بارے میں جو آپ کی بیماری میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ صحت برقرار رکھنے کے لئے جسم میں نظر آنے والی کونسی نئی تبدیلیوں پر توجہ دینی چاہیئے۔

1- ناخن

ناخن پر طاہر ہونے والے پیلے یا کالے رنگ کے دھبے ، دھاریاں یا پھر ناخن کی شکل کی تبدیلی فنگل انفیکشن کی وجہ سے پڑتی ہیں۔اس کے علاوہ جسم میں ڈی، بی1، کیلشیئم یا آئرن کی کمی کے سبب بھی ناخُنوں میں بگاڑ پیدا ہوسکتا ہے۔

2- زبان

زبان انسانی جسم کا اہم ترین حصہ ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ زبان کا رنگ جسم میں موجود بہت سی بیماریوں کی نشاندہی کرسکتا ہے۔ اس کی سطح پر سفید رنگ کی پرت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آپ کسی مرض میں مبتلا ہیں۔ پرت اگر باریک ہے تو گھبرانے والی کوئی بات نہیں لیکن اگرزبان پر پرت کی شکل موٹی ہے تو اس کے لیے ڈاکٹر سے معائنہ کروایا جائے۔

منہ میں کڑواہٹ اور زبان پر موٹی پیلی پرت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جسم کو جگر اور پتے سے متعلق مسائل لاحق ہیں۔

3- جسم پر غیر معمولی نشانات

اگر انسانی جسم پر جگہ جگ مختلف زخم یا پھر نیل کے نشانات بنا کسی وجہ کے ابھر آتے ہیں تو یہ پریشان کن بات ہے۔

جسم میں وٹامن سی کی کمی کے باعث میٹابولزم کی کارکردگی متاثر کر سکتی ہے جس کی وجہ سے جسم پر مختلف قسم کے نشانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

جسم کے مختلف اعضاء سے تعلق رکھنے والی خون کی رگوں میں جلن اور سوزش ایک ایسی بیماری ہے جو رگوں کو نقصان پہنچا کر انہیں ختم کرسکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں جسم پر نشان نمایاں ہو سکتے ہیں۔

4- مسوڑھوں میں ٹھنڈا گرم لگنا

اگر آپ اپنے مسوڑھوں میں ٹھنڈا گرم محسوس کرتے ہیں تو یہ اس بیماری کی جانب نشادگہی کرتی ہے کہ مسوڑھوں میں موجود باریک جھلی میں جلن اور شوزش ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More