گاڑی خریدنے کے بعد سب سے اہم کام ہے گاڑی کا خیال کرنا، ہر ماہ اس کی سروس کروانا اور حادثات سے بچانا ہے کیونکہ آج کل گاڑیاں ویسے ہی بہت مہنگی ہوگئی ہیں ایسے میں اضافی خرچوں سے بچنا ہے تو بتائی گئی کچھ آسان ٹپس کا استعمال کریں اور گاڑی کی حفاظت کریں۔
گاڑی کے سائیڈ والے شیشوں پر پلاسٹک کی تھیلی چڑھانے سے یہ گندے ہونے سے بچ جاتے ہیں ان پر نشانات کم ہوتے ہیں۔
تھیلی کے پولیتھین کاربنز شیشوں کو ہوائی دباؤ سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔
بارش کے موسم میں تو یہ بہت کارآمد ہے کیونکہ اس سے شیشوں پر پانی نہیں لگتا اور شبنم وغیرہ بھی نہیں پڑتی۔
گاڑی کے سائیڈ والے شیشوں پر پلاسٹک کی تھیلی چڑھانے سے شیشے بھی صاف کرنے نہیں پڑیں گے اور اس کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ گاڑی کا انجن جلد ہی گرم ہو جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب پلاسٹک کی تھیلی بنائی جاتی ہے تو اس میں ہائیڈرو پولی کاربنز کا استعمال کیا جاتا ہے جن کی مدد سے گاڑی کے انجن کو ہیٹ اپ کروایا جاتا ہے ۔