ہمارے جسم کا ہر حصہ خدا نے کسی نہ کسی مقصد کے لیئے بنایا ہے اور ہر چیز ہماری مدد کے لیئے بنائی گئی ہے۔ جیسے ناک نہ ہوتی تو سانس نہ لے پاتے ایسے ہی اگر ہماری ناف نہ ہوتی تو کیا ہوتا؟ کیا کبھی آپ نے سوچا ہے؟ اگر نہیں سوچا تو بتاتے ہیں آپ کو کہ ناف کس لیئے بنائی گئی اور اس کا کیا فائدہ ہے:
فائدے
• انسان کی تخلیق ہی ناف کی وجہ سے ہوتی ہے۔
• اگر ناف نہ ہو تو شاید انسان بھی نہ ہوتے۔
• کیونکہ یہ وہ اہم جسم کا حصہ ہے جس کے بغیر بچے پیدا ہی نہ ہوسکیں۔
• ناف کی وجہ سے ہی بچوں کو ماں کے پیٹ میں خوراک ملتی ہے۔
• یہی ہے جس کی وجہ سے معدہ بنتا ہے بچوں کا، جگر بنتا۔
• ناف کے قریب موجود شریانیں جسم کے اندر گردشی نظام کا حصہ بن جاتی ہے اور ٹانگوں وغیرہ میں خون پہنچانے کا کام کرتی ہے۔
ناف کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے اسلیئے اگر آپ اس کی صفائی رکھیں اور اس میں تیل لگائیں تو یہ آپ کی صحت کے لیئے بہت مفید رہے گا۔
اس آرٹیکل میں آپ کو ناف کے بارے کچھ ایسی باتیں بتائی جارہی ہیں جو آپ کے لئے یقیناً نئی ہوں گی۔
ناف میں تیل، نیم گرم پانی، نمک اور نمک ملا پانی لگانے سے کیا ہوتا ہے ؟ جانیئے کچھ اہم باتیں:
٭ نمک:
ناف میں نمک لگانے سے مختلف قسم کی الرجیوں سے بچاتا ہے اور ناف میں نمک لگانے کا مقصد ہے کہ جسم کو بیکٹریاز کے حملوں سے بچایا جا سکے، کیونکہ الرجی اسی صورت میں ہوتی ہے جبکہ بیکٹریا کے اثرات آپ کے جسم کو متاثر کرنے لگیں۔
٭ تیل:
ناف میں نیم گرم تیل لگانے سے جلد خوبصورت اور تروتازہ ہو جاتی ہے ساتھ ہی جوڑوں کے درد سے بھی نجات ملتی ہے۔
٭ نیم گرم پانی:
ناف میں نیم گرم پانی لگانے سے دماغ کے تیسرے حصے میں موجود فلوئیڈ کی گندگی باہر نکلتی ہے جس سے آپ کی یادداشت بھی تیز ہوتی ہے اور سکون بھی ملتا ہے۔ وزن کو کم کرنے کے لیے اور جسم سے چربی کوپگلانے لیے نیم گرم پانی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے .
٭ نمک ملا پانی:
نمک ملا ہوا پانی ناف میں لگانے سے پھیپھڑے اور گردے مضبوط رہتے ہیں اور سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ اس سے خواتین کا ماہواری سائیکل زیادہ اچھا ہوتا ہے۔
ناف سے متعلق اضافی معلومات:
1- یہ صرف نشانات ہیں
جی ہاں کبھی آپ کی زندگی کی شروعات اس حصے سے ہوئی تھی کیونکہ اسی جگہ سے آپ اپنی والدہ کے جسم سے جڑے تھے اور خوراک حاصل کرتے تھے لیکن پیدائش کے بعد نال کاٹتے ہی کچھ دن بعد وہ جھڑ جاتی ہے اور تمام عمر کے لئے نشان باقی رہ جاتا ہے۔
2- اکثر دودھ پلانے والے جانوروں میں پائی جاتی ہے
کتے، چمپینزی، شیر اور بلیوں میں ناف ہوتی ہے لیکن آسانی سے دکھائی نہیں دیتی۔ اکثر دودھ پلانے والے جانور میں مائیں اس نال کو چبا لیتی ہیں اور کنگارو یا کووالا میں بچے کو پیٹ کے اوپر اٹھانے کے سبب نال بہت پہلے ہی جھڑ جاتی ہے اس لئے ناف کا نشان بننے کی نوبت نہیں آتی۔
3- کچھ مذاہب کے مطابق
ہندوؤں کے مطابق کنول کا پھول بھگوان وشنو کی ناف سے نکلا ہے جبکہ کنول کے پھول کا درمیانی حصہ براہمہ بھگوان ہیں جنھوں نے کائنات بنائی اسی لئے بھارت میں ناف میں زیورات پہننے کا رواج بھی ہے۔
4- زندگی کا آغاز
جاپان میں ناف کو انسانی زندگی کا آغاز سمجھا جاتا ہے اور اس کے لئے باقاعدہ تہوار بھی منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو آرگنائز کرنے والے کازاؤ یماڈا کہتے ہیں کہ “ہمارا ٹاؤن شیبوکاوا جاپان کی ناف ہے اس لئے ہم یہ تہوار مناتے ہیں“۔
5- فائدہ مند بیکٹیریا
ماہرین کے مطابق انسانی ناف کے اندر ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں بیکٹیریا رہتے ہیں۔ لیکن گھبرائیے نہیں یہ بیکٹیریا انسانی مدافعتی نظام کو صحیح طرح کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
- ناف کی شکل 6
ایسی ناف جو ابھری ہوئی اور پھیلی ہوئی ہو اسے “آؤٹی“ کہا جاتا ہے جو دنیا میں صرف دس فیصد لوگوں کے پاس ہوتی ہے دوسری قسم کی ناف گہری کھوکھلی قسم کی ہوتی ۔ ایک اور قسم “اسپلٹ“ کہلاتی ہے جس میں اوپر کا اور نیچے کا حصہ الگ الگ محسوس ہوتا ہے۔ ناف کی شکل پر ڈاکٹر کا کوئی اختیار نہیں ہوتا اور یہ نال الگ کرنے کے بعد قدرتی طور پر ہی کوئی شکل اختیار کرتی ہے
- سب کی نہیں ہوتی 7
کچھ لوگوں کی ناف نہیں ہوتی کیونکہ وہ بچے جن کی 9 ماہ سے قبل پیدائش ہو جائے تو ان میں سے 4 فیصد ایسے ہیں جن میں ناف کی تشکیل نہیں ہو پاتی یوں کچھ لوگوں کی ناف نہیں ہوتی۔