گٹھیا اور جوڑوں کا درد بھی دور کرتا ہے اور ۔۔ بالوں کے علاوہ مہندی کے پودے کے 4 حیران کن فائدے جو پہلے آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Jul 07, 2021

مہندی سے متعلق اکثر لوگ یہی تصور کرتے ہیں اس سے خواتین ہاتھوں اور پیروں پر نقش و نگار بنا کر اپنی خوبصورت میں مزید اضافہ کرتی ہیں لیکن کچھ طبی ماہرین جانتے ہیں کہ مہندی کم قیمت ہونے کے ساتھ حیرت انگیز خوبیوں کی حامل ہے اور اس مہندی کے پتوں سے مختلف دوائیں بنائی جا رہی ہیں۔

آج ہم مہندی کے پودے کے پانچ کرشماتی فوائد سے اپنے پڑھنے والوں کو آگاہ کریں گے۔

1- گٹھیا اور جوڑوں کا درد

مہندی کو ہاتھوں یا پیروں پر لگانے سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہےجو کہ جسم کو پُرسکون اور اعصاب سے تناؤ کو ختم کرنے کا باعث بنتی ہے اور اس سے اینٹی اینفلامیٹری ایفکٹ پیدا ہوتے ہیں جو جسم میں جوڑوں کے درد اور سوزش کو دور کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

2- بالوں کو گھنا کرتی ہے

مہندی کے پودوں کو استعمال کرنے سے بال ایک دم صحت مند رہتے ہیں اور بالوں میں چمک پیدا کرتے ہیں اور بالوں میں چمک کو بڑھاتی ہے۔

3- مسوڑھے مضبوط بناتی ہے

مہندی کے پودے کی اینٹی بیکٹریل خوبیاں مُنہ کے جراثیموں کا خاتمہ کرتی ہے اور اگر اس کے پتوں کو چبایا جائے تو یہ مسوڑھوں کی بیماریاں دور کرتی ہے۔

4- جلد کے مسائل

مہندی کے پودے جلد کے مسائل کے لیے بھی مفید مانے جاتے ہیں۔ قدیم طب میں مہندی کو زخموں کو تیزی سے بھرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا کیونکہ حنا کے پتوں میں اینٹی سیپٹک کی خوبیاں پائی جاتی ہیں جو جِلد کو نقصان پہنچانے والے بہت جراثیموں کا خاتمہ کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More