دوائیاں بنانے کے لئے سب سے زیادہ جڑی بوٹیاں استعمال کی جاتی ہیں، کچھ جڑی بوٹیاں جنگلی علاقہ جات سے منگوائی جاتی ہیں تو کچھ صحرائی اور کچھ سمندری تہہ کے اندر موجود غول سے نکالی جاتی ہیں۔ ہم بیماریوں میں دوائیاں تو کھا لیتے ہیں مگر ہمیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ اس میں کون کون سے اجزاء شامل کئے جاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو اسگندھ ناگوری کے کچھ ایسے فائدے بتا رہے ہیں جو عام لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہیں اور آپ میں سے کچھ لوگوں نے تو یہ نام بھی نہیں سنا ہوگا جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم جڑی بوٹیوں کے استعمال کو ترک کر چکے ہیں اور حکیمی علاج پر سے اعتماد ختم کرچکے ہیں کیونکہ وہ زیادہ وقت لیتا ہے۔ لیکن 3 ماہ کے اسگندھ ناگوری کے استعمال سے آپ کو کچھ ایسے شاندار فائدے ملیں گے جو واقعی حیران کن ہوگا۔
اسگندھ ناگوری نیند کی گولیوں میں استعمال کی جات ہے اس میں نینوفائٹیکل کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں
نیند کے نیورانز کو بحال کرتے ہیں اور انسان کو سکون فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ معدے، جگر اور پیٹ کے ہر مرض کو کنٹرول کرنے اور جسم سے فاضل مادوں اور زہریلے مرکبات کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں کچھ ایسے فائدے مند ریشے ہوتے ہیں جو جسم کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔
اسگندھ ناگوری بلڈ کینسر، آنکھوں کے امراض ، پھیپھڑوں کی بلاکیج اور مثانے کی پتھری کو ختم کرنے کے ساتھ جھریوں کا خاتمہ بھی کرتی ہے اور بالوں کی افزائش میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔