الائچی قدرت کا حسین تحفہ ہے کیونکہ اس کے بے شمار فوائد موجود ہیں۔ الائیچی کینسر جیسےموذی مرض کے لیے بھی انتہائی مفید قرار دی جاتی ہے ساتھ ہی اس کا قہوہ بھی بنا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
الائچی کو ویسے تو کھانوں میں ناپسند کیا جاتا ہے لیکن اس کی حاصیت اور فوائد سے اکثر لوگ واقف نہیں ہوتے۔
الائچی کےاندر موجود سیاہ دانے بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جن کے بارے میں آج ہم جانیں گے۔
1-بدہضمی دور ہوتی ہے
اگر آپ کو بدہضمی ہوگئی ہے تو اس صورت میں الائچی کے چند سیاہ دانے سبز چائے میں شامل کر کے استعمال کرنے سے بدہضمی دور ہوتی ہے۔
2- نہ کی بو کو بہتر بنانے میں الائچی کے فوائد
کھانے کے بعد اگر الائچی کو چبانے یا الائچی کے دانے چبانے سے جراثیم اور بیکٹیریا کم کرنے میں مدد ملتی ہے جو منہ کی بدبو کا سبب بنتے ہیں۔
3- دن بھر ترو تازہ رہتے ہیں
سبز چائے یا عام چائے میں الائچی کے بیج استعمال کیے جانے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ذہن آپ کا ترو تازہ رہتا اور آپ دن بھر ایکٹیو رہتے ہیں ساتھ ہی اگر آپ کو نزلہ ہے تو الائچی کے دانوں والی چائے پینے سے آپ کی سانس بحال ہوتی ہے۔