ہونٹ انسان کی شخصیت کو ظاہر کرنے میں بڑی مدد کرتے ہیں اور یہ واضح کرتے ہیں کہ انسان کی سوچ اس کا لہجہ کس طرح ان پر اثرانداز ہوگا۔ ہماری ویب میں ہم نے آپ کو پہلے بھی ناک، کان، ہاتھ اور انگلیوں کی مدد سے شخصیت کے راز بتائے ہیں اسی طرح آج سائنسی اعتبار سے ہم آپ کو ہونٹوں کے ذریعے شخصیت کے خفیہ راز بتانے جا رہے ہیں۔
٭ ایسے لوگ جن کے ہونٹ گول شیپ میں ہوں یعنی ہونٹوں کے درمیان کا ابھار نہ ہوں وہ بہت زہین ہوتے ہیں اور لوگوں کے دلوں کی باتیں جان لیتے ہیں، یہ اپنی کامیابی کے راستے خود بناتے ہیں اور خود ہی اپنی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں۔
٭ ایسے لوگ جن کے ہونٹ چھوٹے ہوتے ہیں وہ اپنے دل میں کچھ خفیہ باتیں چھپائے رکھتے ہیں اور بدلہ لینے میں ماہر ہوتے ہیں۔
٭ وہ لوگ جن کے ہونٹ بڑے ہوتے ہیں وہ بہت چالاک ہوتے ہیں اور آسانی سے لوگوں کو بیوقوف بنا لیتے ہیں۔
٭ وہ لوگ جن کے ہونٹ کالے ہوتے ہیں وہ غیر معمولی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں اور لوگوں کی پہچان کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔
٭ ایسے لوگ جن کے ہونٹ گلابی ہوتے ہیں وہ دکھنے میں معصوم ہوتے ہیں، لیکن مطلب پرست زیادہ ہوتے ہیں۔