اس بٹن کو 3 مرتبہ دبائیں اور جادو دیکھیں ۔۔ جانیں موبائل فون کی یہ 3 خفیہ ٹرکس جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Jul 02, 2021

آج کل ہر کسی کے پاس موبائل فون موجود ہوتا ہے مگر بہت کم افراد کو علم ہے کہ اسمارٹ فونز میں چند مخصوص اور خفیہ فنکشنز موجود ہوتے ہیں جن کو استعمال کرنے کے بعد آپ حیرانگی کا اظہار کرین گے۔ لیکن ان خفیہ چیزوں تک رسائی حاصل کیسے جائے اس حوالے سے ہم جانیں۔

آج یہاں ہم آپ کو اسمارٹ فون کی ایسی ہی چند خفیہ چیزیں بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے فون کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

1- اسکرین زوم کرسکتے ہیں

اگر آپ کو موبائل فون کی اسکرین پر لکھے گئے الفاظ یا ایپس کے نام بہت چھوٹے دکھائی دیتے ہیں تو اس کے لیے ایسا آپشن بھی آگیا ہے جس سے آپ لفظوں کو زوم کر کے دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو موبائل سیٹنگز میں جانا ہوگا وہاں سے ایکسیسیبلیٹی (Accessibility) پر کلک کریں جہاں آپ کو میگنیفیکیشن کا آپشن نظر آئے اس میں داخل ہوکر میگنی فائی ٹریپل ٹچ کو آن کر دینا ہے جس سے یہ عمل ہوگا کہ جب آپ اپنی موبائل اسکرین کے کسی بھی حصے کو تین بار ٹچ کریں گے تو وہ بڑی ہوجائے گی۔

2- کسی بھی تصویر کا بیک گراؤنڈ (پس منظر) غائب کریں

اب آپ اپنے اینڈرائڈ اسمارٹ فون میں کسی بھی تصویر کے پس منظر کو غائب کرسکتے ہیں وہ بھی بنا کوئی ایپلیکیشن انسٹال کیے۔ کرنا آپ نے یہ ہے کہ سب سے پہلے گوگل کروم میں داخل ہوئیں اور گوگل سرچ بار (Google Search Bar) پر لکھنا ہے ریمو.بی جی اور جب آپ وہاں داخل ہوجائیں گے تو کسی بھی تصویر کو اپ لوڈ کر کے تصویر سے بیک گراؤنڈ کو ہٹا کر اپنی موبائل گیلری میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

3 -ائیر پلین موڈ کی طاقت

اگر آپ کے پاس ٹائم نہ ہو اور موبائل فون کی بیٹری کم ہو تو آپ اسے ائیر پلین (Airplane Mode) موڈ پر لگا کر چارج کریں تو موبائل بیٹری زیادہ تیزی سے چارج ہو گئی نسبت دوسرے موڈ سے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More