ایسے لوگ بہت محنتی اور کامیاب ہوتے ہیں جن کی یہ انگلی ۔۔ جانیں آپ کے ہاتھ کی کونسی دو انگلیاں آپ کی شخصیت کا راز بتاتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jun 27, 2021

سائنس آج ترقی کے ایک اعلیٰ مقام پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے ہمیں روزانہ کی بنیاد پر تازہ اور حیرت انگیز دریافت دیکھنے کو ملتی ہیں۔ آج ہم جدید دور کی دنیا میں رہ رہے ہیں جس میں ہر طرز کی تحقیق و مطالعات سے ہمارا سامنا ہوتا ہے۔

اب جیسا کہ انسانی جسم کی بات کی جائے تو کوئی ایسا حصہ نہ ہوگا جس پر ماہرین تحقیق اور مطالعات کرنے سے رہ گئے ہوں۔ سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کی انگلیوں تک آئے روز نئی تحقیق سامنے آتی رہتی ہیں جس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔

آج ہم ہاتھ کی انگلیوں کے بارے میں کچھ کمال کی چیزیں جانیں گے جو اس سے قبل آپ نے نہیں سنی ہوں گی۔

جیسا کہ آپ نے سنا ہی ہوگا کہ ہاتھ کی لکیروں کا تعلق قسمت سے ہوتا ہے بالکل ایسے ہی آج ہم آپ کو انسانی ہاتھ کی ان دو انگلیوں کے بارے میں چند ایسے حیران کن راز بتائیں گے جس سے مرد اور خواتین کی شخصیت کے بارے میں معلوم ہوسکے گا۔

تو آئیے اس بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ کے ہاتھ کی تیسری انگلی اور شہادت کی انگلی آپ کی شخصیت سے متعلق کیا روز کھولتی ہیں۔

1- اگر شہادت کی انگلی تیسری سے انگلی سے چھوٹی ہو تو

کوئی ایسا شخص جس کی شہادت کی انگلی رنگ فنگر یعنی ہاتھ کی تیسری انگلی سے سائز میں چھوٹی ہو تووہ دلکش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کے پاس بات کرنے کی عمدہ مہارت موجود ہوتی ہے اور وہ دوسروں کی توجہ حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کا طریقہ جانتے ہیں۔ ایسے لوگ خطرہ مول لینے والوں میں سے ہوتے ہیں اور ڈٹ کر حالات کا سامنا کرتے ہیں۔ کسی منصوبے میں ناکامی کی صورت میں مایوس ہونے کے بجائے دوسرا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

2- اگر شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے بڑی ہو تو

ایسی انگلی والے افراد کافی پر اعتماد اوربہت خود کفیل ہوتے ہیں۔ وہ بہت اچھے رہنما ثابت ہوتے ہیں۔ایسے لوگ پر سکون اور دھیرا مزاج رکھنے والے ہوتے ہیں۔

ان کا ذہن بہت تجزیاتی ہے اور وہ فیصلہ لینے سے پہلے ہر ممکنہ نتائج کے بارے میں اچھی طرح سوچتے ہیں۔

3- اگر شہادت کی انگلی تیسری انگلی کے برابر ہو تو

وہ افراد جن کی شہادت کی انگلی ان کی تیسری انگلی کے برابر ہو تو ایسے افراد بے حد خیال رکھنے والے، متوازن، پر امن اور محنت سے کامیاب ہونے والوں میں شامل ہوتے ہیں۔

ایسے افراد اچھے دوست اور دوسروں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں، ہر کام چاہے وہ دوستی ہو، کاروبار ہو یا تعلقات, ان پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More