سرسبز پودے گھروں کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم اپنے گھروں میں ہر قسم کے پودے لگاتے ہیں جس سے گھر کی تازگی برقرار رہتی ہے اور آنے والے مہمان بھی جب پودوں کو دیکھتے ہیں تو راحت محسوس کرتے ہیں۔
ہم اپنے گھروں میں مختلف پودے لگاتے ہیں جن میں منی پلانٹ ، ایلوویرا کا پودا، ربڑ پلانٹ وغیر وغیرہ۔ ہر پودے کی اپنی خاصیت اور فائدے ہوتے ہیں۔ لیکن آج ہم جس پودے کی بات کرنے جا رہے ہیں اس پودے کے لگانے کا ایک بہترین فائدہ موجود ہے جو اکثر لوگ نہیں جانتے۔
* مثبت اثرات ڈالتا ہے
اس خاص پودے کا نام ہے جیڈ۔ جیڈ پلانٹ کو کراسولا پلانٹ بھی کہتے ہیں۔ یہ پودا سکون اور توازن کی نشانی ہے، یعنی اپنی نازک اور بہت ہلکی پتیوں کی ترتیب سےیہ انتہائی راحت فراہم کرنے والا پودا کہلاتا ہے۔ جیڈ پلانٹ دکھنے میں ایلوویرا کے پتوں کی طرح رس دار اور پھولا پھولا ہوتا ہے جس کی خوشنما، سرسبزاور پھیلتی شاخیں گھر کے ماحول پر بھی مثبت اثرات ڈالتی ہیں۔
* اچھی قسمت کی علامت سمجھا جاتا ہے
بالکونی گارڈن ویب سائٹ کے مطابق خیال کیا جاتا ہے کہ جیڈ پلانٹ ایشیائی ممالک میں خوشحالی اور خوش قسمتی کو راغب کرتا ہے۔ فینگ شوئی میں ، یہ خوش قسمتی اور مستقل مزاجی کی علامت ہے کیونکہ یہ بہترین سرسبز پودا ہے۔یہ آپ کے گھر اور دفتر دونوں کے لئے معاون اور سازگار پودا ہے۔
٭علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق جیڈ پلانٹ معاشی حالات میں بہتری لانے کے علاوہ علاج کے لیے بھی استعمال میں لاجا جاسکتا ہے۔ چین میں اس پودے کو دواؤں کے طور پر ستعمال کیا جاتا ہے۔ اس پلانٹ کے پتوں کے ذریعے زخم ، پیٹ کی خرابی ، مسوں اور ذیابیطس کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔
اس پودے کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ برکتی پودا ہوتا ہے۔ اور اگر آپ اس کو اپنے گھر کے گیٹ پر کہیں لگا دیں تو اس سے آپ کے گھر میں پیسوں کی کمی نہیں ہوگی، اور معاشی حالات بہتر ہوں گے۔