تکیہ ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر سونا تقریباً نا ممکن ہے۔ اس کا استعمال ہر گھر میں ہوتاہے۔ لوگ اسے سر کے نیچے رکھ کر سونے کے ساتھ ٹانگوں میں بھی دبا کر سونا پسند کرتے ہیں جس سے ان کی نیند مزید پرسکون ہوجاتی ہے۔
لیکن کیا آپ تکیے کے بغیر سونے کے فائدے جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو تکیے کے بغیر سونے کے 3 ایسے فائدے بتانے جا رہے ہیں جن کو جان کر آپ بھی ایسا کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
1- گردن کے درد سے چھٹکارا
تکیے سر اور گردن کے نیچے رکھنے کی وجہ سےگردن میں پڑنے والا موڑ جب زیادہ دیر تک قائم رہے تو اس سے جہاں بے سکونی اور نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے وہاں گردن پڑے رہنے سے اس میں کھنچاؤ پیدا ہوتا ہے۔لیکن اگر تکیے کو نکال دیا جائے تو آپ کے سونے کی سمت قدرتی ہونے کے ساتھ آپ کی گردن بھی سیدھی رہتی ہے اور اس کے پٹھوں پر بوجھ نہیں پڑتا۔
2- چہرے کے کیل مہاسے
جب آپ ایک تکیہ کافی دنوں تک استعمال کرتے ہیں تو اس کا کوور میلا ہوجاتا ہے جو آپ کی جلد پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔چونکہ سونے کے دوران کروٹ لیتے ہوئے آپ کا چہرہ تکیے کیساتھ دب جاتا ہے اور تکیے پر لگی دھول مٹی آپ کے چہرے کی جلد کے مساموں میں اور چہرے پر
اپنا ڈیرا جما لیتی ہیں تو کوشش کریں کہ صاف ستھرے تکیے کا استعمال کریں۔
3- تکیے کے بغیر بال تندرست اور گھنے ہوتے ہیں
اکثر آپ نے صبح دیکھا ہوگا کہ جب آپ نیند سے بیدار ہوتے ہیں اور آپ کے بال الجھے ہوئے بھی ہوتے ہیں اور ان میں کنگھی کرنا محال ہوجاتا ہے تو بہتر ہے کہ فوراً اپنا تکیہ ہٹا دیں کیونکہ نیند کے دوران جب آپ کروٹ لیتے ہیں تو اس آپ کے بال تکیے کیساتھ گھستے ہیں اور کمزور ہو کر ٹوٹنا شروع کر دیتے ہیں۔