اب واٹس ایپ بغیر انٹرنیٹ کے کہیں بھی چلایا جا سکتا ہے ۔۔ مگر کیسے؟ واٹس ایپ نے صارفین کے بڑا اعلان کر دیا

ہماری ویب  |  Jun 21, 2021

واٹس ایپ چلانے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقبول پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ چلانے کے لیے انٹرنیٹ یا سم ڈیٹاکنیکشن لازمی شرط ہوتی ہے لیکن اب ایسا فیچر سامنے آنے والا ہے جس سے آپ بغیر انٹرنیٹ کے واٹس انجوائے کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ مالکان نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر اپنے صارفین کے لیےلانچ کرنے جا رہی ہے جو انہیں بغیر انٹرنیٹ کنیکشن کے کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال چلانے کی اہم سہولت فراہم کریگا۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی فون سسٹم دونوں کے لیے متعاوف کروایا دیا جائے گا۔ تاہم کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بغیر انٹرنیٹ واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے جس فیچر کی لانچنگ کی جائے گی اس کا استعمال کس طرح کیا جائے گا اور بغیر انٹرنیٹ کیسے چلایا جاسکے گا۔ کیونکہ مذکورہ فیچر کی تیاری کا عمل تاحال جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More