ہڈیاں مضبوط کرنے کے ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔۔ صحت سے بھرپور کھیرے کے بے شمار کرشماتی فوائد جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے

ہماری ویب  |  Jun 19, 2021

قدرت نے ہر شے میں کوئی نہ کوئی شفاء رکھی ہے جن کے حوالے سے ہم لاعلم ہوتے ہیں۔ اب جیسا کہ پھل اور سبزیاں انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید سمجھی جاتی ہیں اور ڈاکٹرز بھی مریضوں کو پھل اور سبزیاں کھانے کی تجویز پیش کرتے ہیں جن کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔

سب سے اچھی بات فروٹس اور سبزیوں کے کھانے کا بھی فائدہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کو چہرے پر لگانے کا بھی۔

تو آج ہم ایک سبزی کے بارے میں آپ کوبتانے جا رہے ہیں جو آپ کے لیے کسی خزانے سے کم نہیں ہے اور اس کے بے شمار فوائد موجود ہیں۔

اس بہترین سبزی کا نام ہے' کھیرا' جس کا استعمال عام طور پر کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر کیا جاتا ہے۔ کھیرے کئی سائز اور مختلف شکلوں کے بھی ہوتے ہیں۔

کھیرے کے طبی فوائد

1- کھیرے کا استعمال دل کے مریضوں کے لیے انتہائی معاون ہے، کیونکہ اس سے کولیسٹرول لیویل بہتر ہوتا ہے جس سے دل کی صحت اچھی رہتی ہے۔

2- جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ کھیرا پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ جن افراد کو معدے کی شکایت ہوتی ہے انہیں کھیرے کا استعمال لازمی کرنا چاہئے۔

3- ایک تحقیق کے مطابق کھیرا ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے خاص کر بوڑھے افراد کے لیے کھیرا بہت بہتر ہے۔

4- جس طرح کھیرا کھانے سے اندرونی طور پر انسان صحت کی نعمت سے مالا مال رہتا ہے اسی طرح کھیرے کے ٹکڑے جلد پر لگانے سے جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کھیرے کا ایک ٹکڑا منہ میں رکھنے سے سانس کی بدبو اور سانس کی خرابی دور ہو جاتی ہے۔

5- کھیرا ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ کھیرے کا رس لبلبے انسولین بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ شوگر کے مریوضوں کے لیے اہم ہے۔

6- کھیرے کے ٹکڑے آنکھوں کے نیچے ہلکوں کو ختم کرنے کے لیے بھی استعمال میں لائے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ یہ جلد کے لیے بہت مؤثر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More