آج کل انسان متعدد طبی مسائل سے گھرا ہوا ہے، بڑی اور طاقتور بیماریوں نے سر اٹھا لیے ہیں جن سے ہم لڑتے لڑتے اس دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔
بیماریوں میں سے ایک مرض جوڑوں کے درد کا ہے جو جان لیوا تو نہیں لیکن شدید تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ پرانے دور میں یہ مرض بڑھاپے میں لوگوں کو تنگ کرتا تھا لیکن اب اس مرض کی علامات 30 سال کی عمرکے افراد میں بھی پائی جاتی ہے۔
آج ہم جوڑوں کے درد کا ایسا آسان ترین علاج آپ کی خدمت میں لے کر حاضر ہوئے ہیں جس پر عمل کر کے آپ اس مرض سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔
* جوڑوں میں درد ہونے کی وجوہات
بڑھتا ہوا وزن جہاں ذیابطیس، بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سمیت کئی دیگر بیماریوں کو جنم دیتا ہے وہیں جوڑوں کے درد کو بھی جنم دیتا ہے جو زندگی کو اذیت ناک بنا دیتا ہے۔
جوڑوں کے درد کی دوسری وجہ موسم کی تبدیلی ہے خاص طور پر سردیوں کا موسم ایسے افراد کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہوتا ہے۔ مردوں کی نسبت خواتین کو اس مرض سے زیادہ گزرنا پڑتا ہے۔
انسانی جسم میں کیلشیم کی کمی کا ہونا اور ساتھ ہی نیند نہ کا نہ آنا اور جسمانی کمزوری بھی جوڑوں کے درد کی ایک اہم وجہ ہے۔
اس کے ساتھ ہی خون میں کیلشیم اور پوٹاشیم کی بڑھتی ہوئی مقدار بھی اس بیماری کو جنم دیتی ہے۔
زیادہ وزن اٹھا لینا بھی جوڑوں کے درد میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
*جوڑوں آسان ترین علاج
1- باہر کا کھانا کھانے سے اچھا ہے گھر کا صاف ستھرا کھانا کھائیں۔
2- خوراک میں ایسی غذائوں کا استعمال کریں جو لیس دار ہوں جیسے دال ماش، پائے، اروی، بھنڈی وغیرہ۔
3- پانی میں زیادہ وقت نہ گزاریں اور خاص طور پر وہ خواتین جو گھر کے کاموں میں زیادہ تر وقت برتن اور کپڑے دھونے میں صرف کرتی ہیں۔
4- موسم سرما میں بہت زیادہ احتیاط کی جائے، اور گھٹنوں اور جوڑوں پر گرم پٹی یا کوئی گرم کپڑا باندھ کر رکھا جائے۔
5- روزانہ معمول کے مطابق ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ورزش کو یقینی بنائیں اور تکلیف زیادہ ہونےکی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
ان طریقوں پر عمددرآمد سے آپ جوڑوں کی تکلیف سے بڑھاپے تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔