گول یا چکور ۔۔ ان میں سے آپ کونسا چشمہ لگاتے ہیں؟جانیں چشمے سے متعلق حیرت انگیز باتیں جو آپ کو بھی حیران کر دیں گی

ہماری ویب  |  Jun 16, 2021

آپ اپنی شخصیت کو پر اثر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ چاہے چہرہ ہو یا پھر آپ کا پہناوا، ہر چیز آپ کی شخصیت کو نہ صرف نکھارتی ہے بلکہ آپ کی شخصیت کو مزید اُبھار کر سامنے لاتی ہے۔

چشمے بھی ایک ایسی ہی چیز ہیں جو کہ آپ کی شخصیت کو نہ صرف واضح کرتے ہیں بلکہ آپ کو حوصلہ بھی دیتے ہیں۔ آج آپ کو انہیں چند چشموں کے بارے میں بتائیں گے۔

1- گہرے سیاہ فریم

گہرے سیاہ فریم نوجوان نسل میں عام ہیں۔ ان چشموں کو پہننے والا لوگوں کی توجہ اپنی طربزول کراتا ہے۔ عموما 20 سال کی عمر والے ہی اس فریم کو پسند کرتے ہیں اور ٹرینڈی سمجھتے ہیں۔

2- فیک گلاسز

فیک گلاسز جو کہ اصلی چشموں کی طرح ہی ہوتے ہیں، لیکن نظر کے چشمے نہیں ہوتے۔ یہ چشمے آپ کو حوصلہ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ فیک گلاسز پہننے والے لوگوں کو عموما اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ لوگ انہیں کس نگاہ سے دیکھ ہرے ہیں، اس کے علاوہ فیک گلاسز کو اکثر لوگ فیشن کے طور پر بھی پہنتے ہیں۔

3- کچھوے کے شیل والے فریم

ان فریمز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فریمز تیز ہیں۔ عموما یہ فریم آزاد خیال، منفرد سوچ والے پسند کرتے ہیں۔

4- بڑے گول فریم والے چشمے

یہ اس طرح کے گلاسز ہیںجس طرح مشہور برطانوی فلمی کردار ہیری پوٹر نے پہنا ہوتا ہے۔ اس طرح کے چشمے پہننے والے لوگ شاطر دماض ہوتے ہیں اور پرانے طرز کے فیشن کرنا پسند کرتے ہیں۔

5- بڑے اسکوائر گلاسز

اس قسم کے کے گلاسز کا استعمال کرنے والے افراد جرات مند ہوتے ہیں اور خطرے لا بخوبی سامنا کرنا جانتے ہیں۔ اس طرح کے چشمے تھوڑے اسکوائر سائز کی شکل کے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More