ہماری ویب | Jun 15, 2021
ویسے تو ہر قدرتی اجزا اپنے اندر فوائد رکھتا ہے، جس سے آپ صحت یاب ہو سکتے ہیں لیکن آج جس اجزا کی بات کرنے جا رہے ہیں وہ گرم مصالحہ ہیں۔
گرم مصالحہ وہ قدرتی اجزا ہے جس میں بے شمار فوائد موجود ہیں۔ آج گرم مصالحوں کے چند فوائد پر بات کریں گے اور آپ کو بتائیں گے کہ گرم مصالحہ کا استعمال آپ کو کس طرح صحتمند رکھ سکتا ہے۔ جیسے کہ گرم مصالحہ کالی مرچ، جب آپ کالی مرچ کا استعمال کرتے ہیں تو دراصل آپ اپنے خون کے بہاؤ میں جذب ہونے والے غذائی اجزا کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں۔
کالی مرچ:
کالی مرچ آپ کے ہاضمے کو بہتر بنا سکتی ہے۔ کالی مرچ آپ کے پیٹ میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ کو حوصلہ دینے میں مدد کرتی ہے جس سے آپ کا ہاضمہ بہتر رہ سکتا ہے۔ کالی مرچ میں موجود کارمینیٹو پراپرٹی آپ کی آنتوں کو سکون دیتی ہے اور گیس کی شکایات کو کم کرسکتی ہے۔
الائچی:
الائچی بھی گرم مصالحوں میں اہم اجزا شمار کی جاتی ہے۔ الائچی کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سب سے پہلا یہ منہ کی بدبو دور کرنے اور سانسوں کو مہکانے میں مددگار ہوسکتا ہے۔ جبکہ پیٹ کے امراض کو بھی ختم کرنے میں الائچی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ سینے کی جلن اور ڈکار کو کم کرنے میں الائچی بہترین ثابت ہوسکتی ہے۔
دار چینی:
دار چینی بھی ایک بہترین گرم مصالحہ ہے جو کہ انسانی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ جن لوگوں کو کھانسی اور دمے کی شکایت ہو وہ دارچینی (ایک گرام) پیس کر شہد (دو چمچے) کے ساتھ صبح و شام کھائیں، دمے کی شکایت میں کمی ہوسکتی ہے۔ ولادت کے بالکل قریبی دور میں دار چینی اور سہاگہ ہم وزن پیس کر صبح و شام تین تین گرام تازہ پانی کے ساتھ دینے سے زچگی آسانی سے ہوتی ہے۔ جبکہ بواسیر میں دارچینی کا ضماد (لیپ) لگانا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More