شادی زندگی بھر کا ایک ایسا ایونٹ ہوتا ہے جس کی تیاری سالوں سے کی جا رہی ہوتی ہے، جبکہ تاریخ مہینوں پہلے رکھ دینے کے بعد سے ہی فنکشن کے کپڑے اور دیگر چیزوں کی تیاری شروع کر دی جاتی ہے۔ کئی جوڑوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح شادی کو یادگار بنایا جائے۔
اسی وجہ سے وہ شادی پر یا تو لباس کے ذریعے یا پھر کسی اور طریقے سے اسے یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسی دلہنوں کے لباس دکھانے جا رہے ہیں جو روایتی لہنگے اور غرارے سے قدرِ مختلف تھے۔
سوٹ پینٹ پہننے والی بھارتی دلہن
سنجھا رشی نامی دلہن نے اپنی شادی کے روز سوٹ پینٹ پہن کر سب کو حیران کر دیا، اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دلہنیں اپنی شادی پر لباس کو لے کر بہت سوچ بیچار کرتی ہیں لیکن میں نے سوچ رکھا تھا کہ اپنی شادی پر منفرد طرز کا سادہ لباس زیب تن کروں گی۔
غباروں سے بنا شادی کا لباس
اس دلہن کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے یہ کسی فینسی ڈریس پارٹی میں آئی ہو لیکن یہ حقیقت نہیں۔ یہ اس لڑکی کی شادی کا دن ہے جبکہ اس نے ایسے لباس کا انتخاب کیا ہے جو کہ غباروں سے بنا ہے۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی دلہن وظمہ
وظمہ نے انڈونیشین طرز کا لباس پہنا جس کے چرچے کئی روز تک سوشل میڈیا پر ہوتے رہے۔ یہ ان کی مہندی کی تصاویر ہیں جن میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سر پر تاج نما چیز موجود ہے جبکہ دوپٹے کے پچھلے حصے پر لمبی پھولوں کی چادر موجود ہے۔
انوکھے لباس والی یہ دلہن
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس دلہن کا لباس کس قدر منفرد نظر آ رہا ہے، کچھ روز قبل یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صارفین نے اظہارِ خیال کیا کہ شادی یہ جس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں وہاں ایسا ہی لباس دلہنیں زیب تن کرتی ہیں۔
اس حوالے سے ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔