یہ تو منٹوں میں مشہور ہوگئیں اور دنیا حیران رہ گئی۔۔۔ وہ 4 لڑکیاں کون ہیں جو سوشل میڈیا پر راتوں رات مشہور ہوئیں؟

ہماری ویب  |  Feb 22, 2021

سوشل میڈیا کی اہمیت سے یقیناً کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا، یہ ایک ایسی طاقت ہے جو کسی کو بھی آسمان کی اونچائیوں پر پہنچا سکتی ہے۔ ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں اور گزشتہ سالوں میں ہوا۔

سوشل میڈیا پر منٹوں اور کچھ گھنٹوں میں وہ عام لوگ مشہور ہوئے جنہیں یا تو بہت کم لوگ جانتے تھے یا کوئی بھی نہ جانتا تھا۔

آج ہماری ویب آپ کو ان 4 لڑکیوں کے بارے میں بتانے جا رہی ہے جنہوں نے راتوں رات محض سوشل میڈیا کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی۔

1) دنانیر مبین

آج کل ہر کسی کے زبان پر صرف پارٹی کا ہی چرچہ ہے، کچھ سیکنڈز کی ایک ویڈیو سے مشہور ہونے والی دنانیر انسٹاگرام انفلوئینسر تھیں جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ دنوں میں ہی یہ بین الاقوامی سطح پر مشہور ہو گئیں۔ ان کی ویڈیو کو ناصرف پاکستانی اداکاروں بلکہ بھارتی فنکاروں نے بھی ری کرئیٹ کیا۔ جہاں دنانیر کو انسٹاگرام پر کچھ ہزار افراد فالو کر رہے تھے وہیں اب ان کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ ہو چکی ہے۔

2) پریا پرکاش

بھارت سے تعلق رکھنے والی پریا پرکاش کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے کئی عرصہ بعد تک وہ سوشل میڈیا پر چھائی رہیں، ان کے اوپر ہزاروں کی تعداد میں میمز بنائے گئے۔ تاہم اب پریا ایک اداکارہ ہیں۔ ان کے چہرے کے تاثرات کی وجہ سے بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔

3) نمرہ علی

گزشتہ برس سوشل میڈیا پر بے باک انداز میں بولتی اس لڑکی کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس کے بعد یہ مشہور ہو گئیں۔ انہیں کئی ٹی وی ہوسٹ نے اپنے پروگرام میں بلایا۔ نمرہ علی کے بنا رکے بولنے کا انداز جہاں کچھ لوگوں کو پسند آیا تو وہیں متعدد افراد نے ان کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ لہٰذا نمرہ کا شمار بھی ان لڑکیوں میں ہوتا ہے جو راتوں رات مشہور ہو گئی۔

4) نیپال کی سبزی والی

کچھ سال قبل نیپال سے تعلق رکھنے والی لڑکی جو کہ سبزی والی تھی، اس کی تصویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کی گئی جبکہ یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بہت سے افراد اس بات کو تسلیم ہی نہیں کرپائے کہ یہ واقعی ایک سبزی والی ہے۔

٭ اِن میں سے آپ کی پسندیدہ کون ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کرنا نہ بھولیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More