کیا آپ نے کبھی اسٹرابیری بریانی کھائی ہے؟ جانیں یہ کس نے ایجاد کی، لوگوں کے اس حوالے سے دلچسپ تبصرے

ہماری ویب  |  Feb 22, 2021

سوشل میڈیا پر آئے دن نت نئی اور انوکھی چیزوں کی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جس پر صارفین اپنے تبصرے پیش کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر لوگ سیخ پا ہوگئے۔

یہ تصویر ہے اسٹرابریانی یا کہہ لیں کہ اسٹرابیری بریانی کی۔ جی ہاں! آپ نے گوشت، آلو، چنے اور دال کی بریانی تو سنی ہو گی لیکن اسٹرابیری کی بریانی یقیناً اس سے قبل نہ کبھی سنی ہو گی نہ ہی دیکھی ہو گی۔

تاہم سعد نامی ٹوئٹر صارف نے 19 فروری کو بریانی کی ایک تصویر شئیر کی جس کے اوپر اسٹرابیری رکھی تھیں، تصویر کو دیکھ کر باخوبی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسٹرابیریز کو بریانی پکتے ہوئے شامل نہیں کیا گیا بلکہ بعد میں اوپر سے رکھا گیا ہے محض تصویر لینے کی غرض سے۔

سعد نے کیپشن بھی کچھ اسی طرح ڈالا جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ محض مذاق کیا ہے۔

صارف نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا کہ ''ہم نے گھر پر اسٹرابریانی بنائی اور ہمیں اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ دیگر ٹوئٹر صارفین اس پر کس طرح کا ردِعمل ظاہر کرتے ہیں''۔

تصویر شئیر کرنے والے کو لوگوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ محض توجہ حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔

کچھ تبصرے ملاحظہ کیجیے۔



٭ آپ اس حوالے سے کیا کہنا چاہیں گے؟ اپنی قیمتی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More