مریم نواز بھی پیچھے نہ رہیں۔۔ وائرل ہونے والی" ویڈیو پاوری ہورہی ہے" کا حصہ بن گئیں

ہماری ویب  |  Feb 22, 2021

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی گزشتہ چند دنوں سے وائرل ہونے والی ویڈیو پارٹی ہورہی ہے کا حصہ بن گئیں۔

سوشل میڈیا اسٹار دنانیر کی وائرل ہونے والی ویڈیو ’ پاوری ہو رہی ہے ‘ کا جنون ہر شخص کے پر چڑھا ہوا ہے۔ چاہے وہ شوبز کی شخصیات ہوں یا پھرکرکٹر ہر کوئی دنانیر کے اندازسے اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کررہا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو کے اثرات سیاست میں بھی ہونے لگے ہیں۔

حال ہی میں مریم نواز نے ڈسکہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں ایک ہی بیانیہ گونج رہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔

انہوں نے دنانیر کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ دھند ہے، یہ عوام ہے اور یہاں عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے۔ جب کہ یہ نواز شریف ہے، یہ عوام کی طاقت ہے اور یہ اس کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو جو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More