محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے اپنے والد کے ہمراہ آخری ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے دل کو چھو جانے والا کیپشن میں تحریر کیا۔
لاپتہ ہو کر جاں بحق ہونے والے پاکستانی کوہِ پیما علی سدپارہ کی بیس کیمپ میں گزاری آخری رات کی ویڈیو ساجد سدپارہ نے جاری کرتے ہوئے اسے زندگی کی دشوار ترین رات قرار دیا ہے۔
ساجد سدپارہ نے ساتھی کوہِ پیماؤں اور والد کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ''ساتھی کوہِ پیماؤں، ٹیم اور والد کے ہمراہ میری زندگی کی طویل ترین اور دشوار ترین رات''۔
ساجد سدپارہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیس کیمپ میں موجود تمام کوہ پیما اپنے کوہِ پیمائی کے سامان کی دیکھ بھال اور حفاظت میں مصروف ہیں۔
جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں ساجد سدپارہ نے جعلی اکاؤنٹ کو فالو کرنے سے بھی خبردار کیا اور اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی ویڈیوز جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی جارہی ہیں جو سراسر غلط فعل ہے۔