کسی کی منائی گئی سالگرہ تو کسی کا ہوا نکاح۔۔۔ گزشتہ ہفتہ کی 5 وائرل تصاویر کون سی تھیں جن کے خوب چرچے ہوئے؟

ہماری ویب  |  Feb 22, 2021

ماہِ فروری اپنے اختتام کو ہے، ہر ہفتے کے آغاز پر ہم آپ کے لیے گزشتہ ہفتہ کی کچھ وائرل تصاویر یا خبریں لاتے ہیں جن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے ہوتے ہیں۔

آج بھی ہم آپ کے لیے کچھ ایسی ہی تصاویر لائے ہیں جو سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہو رہی ہیں۔

1) جگن کاظم کی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویر

شوبز انڈسٹری کی نامور میزبان جگن کاظم کی کچھ روز قبل ایک خوبصورت تصویر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے اپنی بیٹی نور بانو کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔ بیٹی کے ساتھ جگن کی یہ تصویر کافی وائرل ہوئی اور لوگوں نے اسے پسند بھی کیا۔

2) عائشہ خان کی بیٹی ماہ نور کی تصویر

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی ماہ نور کی یہ تصویر شئیر کی جس میں ننھی پری مسکرا رہی ہے۔ تصویر غالباً اس وقت کی ہے جب ماہ نور 7 ماہ کی تھی۔

3) رکشہ والے کی یہ تصویر

سوشل میڈیا پر یہ تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک رکشہ والے بزرگ کسی سے فون پر بات کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے جو فون ہاتھ میں پکڑ رکھا ہے وہ مہنگا ترین موبائل آئی فون ہے۔

4) علیزے گبول کا نکاح

پاکستانی ماڈل علیزے گبول گزشتہ ہفتہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ علیزے کے نکاح کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔ علیزے گبول کی یہ دوسری شادی ہے۔

5) مومل شیخ کی فیملی کے ساتھ یہ تصویر

اداکارہ مومل شیخ کی بیٹی ''علیہا'' 6 ماہ کی ہو گئی ہیں، اسی موقع پر اداکارہ نے فیملی کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ مومل شیخ کی اپنی فیملی کے ساتھ یہ تصویر خوب وائرل ہوئی۔

٭ آپ جو اوپر موجود تصاویر میں سے سب سے زیادہ کس کی تصویر پسند آئی؟ اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنا نہ بھولیے گا۔ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر ضرور کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More