آئے دن سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی شخص کی کہانی وائرل ہو رہی ہوتی ہے جسے لوگ پڑھتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح مدد فراہم کر سکیں۔
آج ہماری ویب پڑھنے والوں کے لیے ایک ایسی کہانی لے کر آئی ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے فیسبک پر لوگ شئیر کر رہے ہیں۔
فیسبک پر ارحم ٹوئٹس نامی معروف پیج نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ایک معذور شخص کی دو تصاویر تھیں ساتھ ہی کیپشن بھی درج تھا۔ پوسٹ میں اس شخص کا نام تو نہ بتایا گیا لیکن جو کچھ اس پر بیتی، اس کا تذکرہ ضرور کیا گیا۔
پوسٹ کے آغاز پر درج تھا کہ میری گروپ کے تمام ممبران سے اپیل ہے کہ اس شخص کی مدد کی جائے۔(یہ پوسٹ کسی گروپ سے لی گئی تھی۔)
Assalam o Alaikum.
I have a request to all the members of group to help the person in the picture given. He is...
Posted by Arham Tweets on Thursday, February 18, 2021
تصاویر کے ساتھ کیپشن میں مزید لکھا تھا کہ یہ معذور ہیں اور جاب کی تلاش میں ہیں، یہ ایک بوتیک ڈیزائنر ہیں۔ آج انہیں لفٹ دی اور ان کی کہانی سنی جو انتہائی افسردہ ہے۔
پوسٹ شئیر کرنے والے نے بتایا کہ انہیں تقریباً نوکری مل چکی تھی لیکن ان سے مطالبہ کیا گیا کہ اپنی سلائی مشین لائیں، لیکن بدقسمتی سے یہ سلائی مشین افورڈ نہیں کر سکتے۔
تاہم پوسٹ شئیر کرنے والے نے لوگوں سے مدد کی اپیل کی کہ اگر کوئی ان کی پیسوں کے معاملے میں مدد کر سکتا ہے تو کرے۔ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ ان کا نمبر بھی شئیر کیا گیا۔
نمبر: 03107775510 (تاہم نمبر کے آگے فیصل لکھا تھا، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شاید ان کا نام فیصل ہے۔)