کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ''ممتاز بیگم'' کسی تعارف کی محتاج نہیں ان کا روپ ہی ان کی مقبولیت کی اہم وجہ ہے۔ لوگ چڑیا گھر جانور تو دیکھنے جاتے ہی ہیں مگر ممتاز بیگم سے ملنے کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ یہ ہنس کھیل کر لوگوں کے ساتھ پورا دن گزارتی ہیں اور مزے مزے کے لطیفوں اور قسمت کا حال بھی بتاتی ہیں دراصل یہ ممتاز بیگم ہیں کون اور دنیا بھر میں ان کی مشہوری کس وجہ سے ہو رہی ہے؟
ممتاز بیگم کون ہیں؟
دراصل یہ کوئی عورت نہیں ہے بلکہ ایک مرد ہے جس کا نام مراد علی ہے جو کہ میک اپ کرکے عورت جیسا چہرہ بنا لیتے ہیں اور دھڑ لومڑی جیسا ہے کیونکہ وہ نیچے سے لومڑی جیسی کھال پہنے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ اصلی میں لومڑی نہیں ہیں بلکہ کھال پہننے کی وجہ سے ایسے ہیں۔ مراد تقریباً 40 سال سے ممتاز بیگم کا کردار نبھا کر چڑیا گھر میں آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔
مشہور
عجیب و غریب قسم کی مخلوقات کو ہر کوئی دیکھنا پسند کرتا ہے اور 40 سالوں میں ملکی و غیر ملکی لوگوں نے بھی ممتاز سے ملاقات کی، کسی نے انٹرنیٹ پر ویڈیو دیکھی تو کسی نے ان کی تصاویر دیکھی۔ آج کل ٹوئٹر پر ایٹالس اوبسکارا نامی ویب سائٹ کی ایک ٹوئٹ بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ممتاز بیگم کا ذکر کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ ممتاز کی تعریفیں کر رہے ہیں۔
ساتھ ہی یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ممتاز میں ملنا آسان تو ہے لیکن معمولی ٹکٹ بھی دینا پڑتا ہے اور ایک میک اپ آرٹسٹ بھی ہے جو ممتاز کو تیار کرکے ان کو خوب سجاتا ہے۔