انہیں ایک ساتھ 3 سال گزر گئے۔۔۔ دونوں کی ملاقات اور شادی کیسے ہوئی تھی؟ جانیں کچھ دلچسپ حقائق

ہماری ویب  |  Feb 19, 2021

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ دونوں کی شادی کئی عرصہ تک عوام سے پوشیدہ رہی جس کی سب سے بڑی وجہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات تھے۔ دونوں کی شادی 18 فروری 2018 کو ہوئی، گزشتہ روز دونوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تین سال کا عرصہ ہو گیا۔

تاہم آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں بشریٰ بی بی اور عمران خان سے متعلق کچھ ایسے راز جن کا آپ کو علم نہیں۔

٭ ملاقات کیسے ہوئی؟

بہت سے لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات ہوئی کیسے؟ دراصل عمران خان کو بشریٰ بی بی سے پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کے رہنما عون چودھری نے متعارف کروایا تھا۔ عمران خان اکثر پاکپتن کا چکر لگاتے اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرنے کی غرض سے وہاں جایا کرتے تھے تاکہ انہیں کچھ روحانی سکون حاصل ہو سکے۔

٭ اصل گرویدہ کب ہوئے؟

عمران خان اپنی پیرنی بشریٰ بی بی کے اصل گرویدہ اس وقت ہوئے جب انہوں نے 2015 میں لودھراں کی نشست این اے 154کے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کی کامیابی کی پیش گوئی کی تھی جبکہ جہانگیر ترین ان انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔

٭ مشکلات اور پریشانیاں

عمران خان کو جب بھی کسی سیاسی یا نجی زندگی میں کوئی مسئلہ درپیش ہوتا تو وہ بشریٰ بی بی کے پاس جاتے اور اپنا مسئلہ بیان کرتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ عمران خان کو بشریٰ بی بی کے پیرکامل ہونے کا بے حد یقین ہے۔ یہاں تک کہ عمران خان نے اپنے دائیں ہاتھ کی چھنگلی میں عقیق احمر جڑی چاندی کی انگوٹھی بھی بشریٰ بی بی کی ہدایت پر پہن رکھی ہے۔ اس انگوٹھی پر کچھ وظائف لکھے ہیں، بشریٰ بی بی کا دعویٰ تھا کہ اس انگوٹھی کی موجودگی میں عمران خان پر ہر قسم کا جادو ٹونا بے اثر رہے گا۔

٭ عائشہ گلالئی معاملہ

تحریک انصاف کی باغی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے جب عمران خان کے خلاف نازیبا ایس ایم ایس بھیجنے سمیت دیگر انکشافات کئے تھے تو اس مشکل سے پیچھا چھڑوانے کے لئے بھی وزیراعظم صاحب نے بشریٰ بی بی کے در پر حاضری دی تھی۔ گزشتہ برس اگست میں جب قومی اسمبلی کااہم اجلاس چل رہا تھا تو عمران خان اس اجلاس کو چھوڑ کر رات کے اندھیرے میں پاکپتن روانہ ہو گئے تھے۔ عمران خان کے پہنچنے پر بشریٰ بی بی نے انہیں چند وظائف بتائے‘ چند گھنٹے بعد وہ بابا فرید گنج شکرؒ کی درگاہ پر حاضری دے کر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے تھے۔

٭ شادی کیسے ہوئی؟

بشریٰ بی بی کی ہدایت پر ہی دونوں کی شادی ہوئی، خاتونِ اول نے اپنے پہلے شوہر سے یہ کہہ کر خلع لی کہ انہیں روحانی طور پر مرشد کی جانب سے حکم ہوا ہے کہ وہ ان سے الگ ہوجائیں لہٰذا دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی۔ تاہم انہوں نے عمران خان کو یہ بتایا تھا کہ ان کے روحانی علم کے مطابق اگر ان دونوں کی شادی ہوجائے تو نہ صرف کپتان اپنے سیاسی حریفوں کو پچھاڑ دیں گے بلکہ آئندہ الیکشن جیت کر وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی شادی کی خبر معروف رپورٹر عمر چیمہ نے بریک کی جبکہ عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنما اس بات کو مسلسل عوام سے چھپاتے رہے کیونکہ آگے ملک میں عام انتخابات آنے والے تھے۔

٭ کیا آپ پہلے ان سب حقائق کے بارے میں جانتے تھے؟ ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More